لکی مروت میں بم دھماکہ، دو پولیس اہلکاروں سمیت نو افراد کی موت

Share

صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں پولیس کے مطابق منگل کو سرائے نورنگ میں پھاٹک کے قریب بم دھماکے میں دو ٹریفک پولیس اہلکاروں سمیت نو افراد جان سے گئے جب کہ متعدد افراد زخمی ہیں۔

نورنگ کے ڈپٹی سپریٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) سعید خان نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ دھماکہ پھاٹک کے قریب ہوا ہے اور جن افراد کی اموات ہوئیں ان میں بیشتر راہگیر تھے۔

سعید خان نے بتایا کہ ’ایمرجنسی صورت حال ہے اور قریب میں بنیادی مرکز صحت موجود، جہاں زخمیوں پہنچایا گیا۔‘

ریجنل پولیس افسر بنوں سجاد خان نے میڈیا کو جاری بیان میں بتایا کہ ابتدائی تحقیق کے مطابق دھماکہ خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب تھا۔

انہوں نے بتایا کہ علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکھٹے کیے جا رہے ہیں اور ’دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو ہر صورت کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔‘

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ریسکیو 1122 لکی مروت کی جانب سے جاری بیان میں بھی بتایا گیا ہے کہ امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

گذشتہ ہفتے کو ضلع بنوں میں فتح میل چوکی میں خود کش حملے میں 15 پولیس اہلکار جان سے گئے تھے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایک بیان میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے بتایا ہیں کہ ’دہشت گردی کی عفریت کا سر کچلنے کے لیے پوری قوم یک جان ہیں۔‘

خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع بشمول بنوں، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان، کرک اور وزیرستان گذشتہ تین سالوں سے عسکریت پسندی کے لپیٹ میں ہیں اور سکیورٹی اہلکاروں پر حالیہ برسوں سے تواتر سے حملے ہوتے آئے ہیں۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

آسٹریلیا: تربیتی مشق میں پیراشوٹ سے اترنے والے دو فوجیوں کی فضا میں ٹکر، ایک کی موت

منگل مئی 12 , 2026
Share آسٹریلیا کی فوج کے ایک تجربہ کار پیرا ٹروپر کی تربیتی مشق کے دوران فضا میں دوسرے پیرا ٹروپر سے ٹکر کے نتیجے میں موت ہو گئی جبکہ دوسرا اہلکار معمولی زخمی ہوا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق یہ واقعہ پیر کی شام آسٹریلیا کی ریاست […]

You May Like