’سکیورٹی تعاون پر گفتگو کے لیے‘ زیلنسکی کا دورہ سعودی عرب: یوکرینی عہدیدار

Share

یوکرین کے صدر وولودی میر زیلنسکی جمعے کو سعودی عرب پہنچ گئے، جہاں وہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔ حالیہ ہفتوں میں یہ ان کا مملکت کا دوسرا دورہ ہے۔

یوکرینی صدر  نے امریکہ-اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کے تناظر میں خلیجی ممالک کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط کیا ہے اور دفاعی معاہدے کیے ہیں، جن میں ریاض کے ساتھ ایک معاہدہ بھی شامل ہے تاکہ ڈرون مار گرانے کے حوالے سے کیئف کی مہارت کو شیئر کیا جا سکے، جو اسے چار سال سے زائد عرصے تک روسی حملوں کا مقابلہ کرتے ہوئے حاصل ہوئی۔

ایک سینیئر یوکرینی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اے ایف پی کو بتایا کہ زیلنسکی جدہ پہنچے ہیں تاکہ ’سکیورٹی کے شعبے میں تعاون پر بات چیت کو جاری رکھا جا سکے۔‘

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

گذشتہ ماہ اپنے دورے کے دوران زیلنسکی نے کہا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان فضائی دفاع کے حوالے سے ’اہم معاہدہ‘ طے پایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس معاہدے کے تحت دفاعی شعبے میں ایک دہائی پر محیط تعاون متوقع ہے، جس میں مشترکہ پیداواری لائنز کا قیام بھی شامل ہے۔

یوکرین نے خطے کے متعدد ممالک میں درجنوں فوجی ماہرین اور ڈرون شکن نظام بھیجے ہیں، جہاں انہیں ایرانی ڈرونز کو مار گرانے کے لیے استعمال کیا گیا۔

یوکرین اپنے اینٹی ڈرون دفاعی نظام کو دنیا میں بہترین قرار دیتا ہے۔

سعودی عرب نے کیئف اور ماسکو دونوں کے ساتھ اچھے تعلقات برقرار رکھے ہیں اور روسی جارحیت کے خاتمے کے لیے امریکی حکام کے ساتھ مذاکرات کی میزبانی بھی کی ہے۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

استعمال شدہ موبائل فون کی درآمدی قیمت میں اضافہ: اب کتنے مہنگے؟

جمعہ اپریل 24 , 2026
Share ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمز ویلیویشن کراچی کی جانب سے استعمال شدہ موبائل فونز کی نئی ویلیویشن جاری کر دی گئی ہے، جس سے اب موبائل فون کاروبار سے وابستہ افراد کے مطابق موبائل قیمتوں میں اضافہ ہو جائے گا۔ کسٹمز حکام کی جانب سے 21 اپریل کو جاری مراسلے […]

You May Like