لاہور میں دیور نے بھابھی کو بدچلنی کے الزام پر ذبح کردیا

Share

لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں دیور نے کردار پر شک کی بنیاد پر بھابھی کو بہیمانہ طریقے سے قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں واقع شیر چوک میں 22 سالہ خاتون کو چھری کے وار سے گلا کاٹ کر قتل کیا گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق مقتولہ کی شناخت 22 سالہ مقدس کے نام سے ہوئی۔ ورثا نے الزام عائد کیا کہ مقدس کو دیور نے قتل کیا۔ 

واقعے کے بعد پولیس اور فرانزک ٹیم نے شواہد اکٹھے کر کے مختلف پہلوؤں پر کاروائی کا آغاز کیا جبکہ لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کیا۔

کچھ دیر میں پولیس نے بھابھی کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا جس نے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ بھابھی کو بدچلنی کے شبے میں مارا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت غلام حیدر کے نام سے ہوئی جو مقتولہ کا دیور ہے۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پی آئی اے ملازمین کے واجبات، گاڑیوں کے لیے ایکسپورٹ پالیسی منظور

پیر اپریل 27 , 2026
Shareوفاقی حکومت نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے رٹائرڈملازمین کی طبی اور پنشن ادائیگیوں کے لیے 4.4 ارب روپے کی منظوری دیدی، جبکہ پرانی گاڑیوں کی مرمت کے بعد برآمد کیلیے درآمد کی نئی پالیسی بھی منظورکر لی گئی۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ […]

You May Like