سانحہ گل پلازہ؛ ایک ہی خاندان کے 6 میں سے 4 افراد کی میتیں آج ورثا کے حوالے کی جائینگی

Share

سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق ہونے والے ایک ہی خاندان کے 6 افراد میں سے 4 افراد کی میتیں شناخت کے بعد آج بروز اتوار دوپہر ساڑھے بارہ بجے ایدھی سرد خانے سہراب گوٹھ سے ورثا کے حوالے کی جائینگی جنھیں ان کی رہائش گاہ ایدھی ایمبولینسوں کے ذریعے لیجائی جائینگی۔

 ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق سانحہ گل پلازہ میں دہلی کالونی کے رہائشی ایک ہی خاندان کے 6 افراد شاپنگ کے لیے گل پلازہ آئے تھے جس میں 3 خواتین سمیت 4 افراد کی ڈی این اے سے شناخت کی گئی ۔

4 میتوں میں 2 بہنیں اور ایک بھائی شامل ہے جس میں بھائی 32 سالہ محمد سعد ، 35 سالہ مصباح پروین اور 30 سالہ نمبرہ دختر عرفان جبکہ 14 سالہ مریم دختر نور احمد شامل ہیں۔

 ریسکیو حکام کے مطابق اسی متاثرہ خاندان کے خاتون سمیت 2 افراد کوثر پروین اور اشرف علی کی شناخت کا عمل ابھی باقی ہے۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

امریکا کی متعدد ریاستیں تباہ کن برفانی طوفان کی لپیٹ میں، 18 ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ

ہفتہ جنوری 24 , 2026
Shareامریکا کی متعدد ریاستیں شدید اور تباہ کن برفانی طوفان کی زد میں ہیں، جہاں شدید برفباری اور بارش کے باعث نظامِ زندگی بری طرح متاثر ہو گیا۔ رپورٹس کے مطابق اس شدید موسم سے 20 کروڑ سے زائد افراد متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے جبکہ […]

You May Like