پاکستانی وزیر اعظم جمعرات کو سعودی عرب کا دورہ کریں گے

Share

وزیرِاعظم پاکستان محمد شہباز شریف جمعرات سے عید الاضحیٰ کے موقع پر مملکتِ سعودی عرب کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے اور حالیہ پاکستان انڈیا کشیدگی میں کمی کے لیے سعودی قیادت کے تعمیری کردار پر اُن کا شکریہ ادا کریں گے۔

پاکستانی دفتر خارجہ کے مطابق اس دورے کے دوران وزیرِاعظم پاکستان، ولی عہد اور وزیرِاعظم مملکتِ سعودی عرب، شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

وزیر اعظم کے ہمراہ اعلیٰ سطحی وفد بھی ہو گا۔

ملاقات میں تجارت و سرمایہ کاری، مسلم اُمہ کی فلاح و بہبود، اور علاقائی امن و سلامتی سمیت اہم شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر بات چیت ہوگی۔

دفتر خارجہ کے مطابق یہ دورہ پاکستان اور سعودی عرب کے گہرے، آزمودہ اور دیرینہ تعلقات کا مظہر ہے جو باہمی احترام اور سٹریٹیجک شراکت داری پر مبنی ہیں۔

یہ دورہ دونوں ممالک کی قیادت کی اقتصادی اور سفارتی تعلقات کو مزید گہرا کرنے کی عزم کا اعادہ بھی ہے، جو سعودی وژن 2030 اور پاکستان کی ترقیاتی ترجیحات سے ہم آہنگ ہے۔

وزیرِاعظم شہباز شریف کا یہ دورہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور کثیر جہتی تعاون کے نئے امکانات کھولنے کا باعث بنے گا۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

سپین: کرایوں میں اضافہ، بے گھر افراد ہوائی اڈوں میں رات گزارنے پر مجبور

جمعرات جون 5 , 2025
Share وکٹر فرنینڈو میزا دن بھر کام کرتے ہیں، لیکن ان کی تنخواہ سپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں مکان کا کرایہ دینے کے لیے کافی نہیں۔ اس لیے پیرو کے 45 سالہ شہری ایک بار پھر رات ہوائی اڈے پر گزاریں گے۔ مئی کی ایک جھلسا دینے والی شام، میزا […]

You May Like