آئی پی ایل کے بنگلورو میں جشن میں بھگدڑ سے 11 اموات

Share

انڈین پریمیئر لیگ میں رائل چیلنجرز بنگلورو کی فتح کے جشن کے دوران بنگلورو کے ایک سٹیڈیم کے باہر بھگدڑ مچنے سے کم از کم 11 افراد جان سے گئے جب کہ متعدد کے زخمی ہونی کی اطلاعات ہیں۔

امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق یہ واقعہ بدھ کو اس وقت پیش آیا جب ہزاروں کرکٹ شائقین بنگلورو شہر کے ایم چناسوامی سٹیڈیم کے باہر انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی فتح کا جشن منانے کے لیے جمع ہوئے تھے۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

آئی پی ایل دنیا کی سب سے مقبول ٹی ٹوئنٹی کرکٹ لیگ سمجھی جاتی ہے، جہاں کل احمد آباد میں  ہونے والے فائنل میں رائل چیلنجرز بنگلورو (آر سی بی) نے پنجاب کنگز کو چھ رنز سے شکست دے کر اپنی تاریخ کا پہلا آئی پی ایل ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

موقعے پر موجود اے ایف پی کے ایک فوٹوگرافر نے بھیڑ کی شدت کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ سڑکیں انسانوں کے ہجوم سے بھر چکی تھیں اور لوگوں کا ایک سمندر ایک دوسرے میں بری طرح دھنس گیا تھا.

ٹائمز آف انڈیا اخبار کے مطابق بھگدڑ میں کم از کم سات مارے گئے۔ مقامی ٹی وی چینلز نے ایسی ویڈیوز دکھائیں جن میں پولیس زخمیوں اور بے ہوش ہونے والے افراد کو ایمبولینسوں میں ہسپتال منتقل کر رہی ہے۔

حکام کی جانب سے فوری طور پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

 


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

مناسک حج کا آغاز، عازمین کے لیے سعودی حکومت کے خصوصی انتظامات

ہفتہ جون 7 , 2025
Share سعودی عرب میں بدھ، چار جون سے مناسک حج کا آغاز ہو گیا ہے، جس میں لاکھوں عازمین حج مذہبی فرائض انجام دیں گے۔  خبر رساں ادارے سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق 100 ممالک سے آئے عازمین کا مکہ میں استقبال کیا گیا۔ اس سال لگ […]

You May Like