فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کشمیر تنازعے کے حل پر زور

Share

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ہفتے کو کشمیری عوام کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق جموں و کشمیر کے تنازعے کے حل پر زور دیا ہے۔

پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے ایک بیان میں بتایا کہ فیلڈ مارشل نے آج عیدالاضحیٰ کے موقع پر لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور فرنٹ لائن پر تعینات جوانوں کے ساتھ عید منائی۔

بیان کے مطابق عید کی نماز کے دوران پاکستان کے پائیدار امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

چیف آف آرمی سٹاف نے فوجی جوانوں سے گفتگو میں ’معرکۂ حق‘  اور آپریشن بنیانِ مرصوص میں فارمیشن کی شاندار کارکردگی کو سراہا اور کہا: ’آپ نے بچوں، خواتین اور بزرگوں سمیت معصوم پاکستانی شہریوں کے ضیاع کا جرات مندانہ اور مؤثر جواب دے کر ان کا بدلہ لیا۔‘

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

بیان کے مطابق جوانوں سے بات چیت کے دوران آرمی چیف نے اُن کے بلند حوصلے، بہترین آپریشنل تیاری اور انڈین سیزفائر خلاف ورزیوں کا مؤثر انداز میں جواب دینے پر ان کی مستعدی کو سراہا۔ 

انہوں نے مسلح افواج کی جنگی تیاریوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہر قسم کی جارحیت کو فیصلہ کن انداز میں روکنے اور شکست دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔

فیلڈ مارشل نے کہا کہ ’کشمیری عوام کی انڈین قبضے کے خلاف جائز اور دلیرانہ جدوجہد کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔‘

انہوں نے جموں و کشمیر کے تنازعے کے حل پر زور دیا، جو کشمیری عوام کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق ہو۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن میں پانچ مغوی بازیاب: رحیم یار خان پولیس

اتوار جون 8 , 2025
Share پنجاب پولیس نے ضلع رحیم یار خان کے علاقے کچہ راضی میں ڈاکوؤں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن میں پانچ مغویوں کو بازیاب کروانے کا دعویٰ کیا ہے۔   ترجمان پنجاب پولیس نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا کہ ’رحیم یار خان  ضلع کی پولیس نے ڈاکوؤں کا محاصرہ کیا تو اس […]

You May Like