نیویارک حملے کی مبینہ سازش: کینیڈا میں گرفتار پاکستانی شہری امریکہ کے حوالے

Share

امریکی محکمہ انصاف کے مطابق ایک پاکستانی شہری کو منگل کو کینیڈا سے امریکہ کے حوالے کر دیا گیا ہے تاکہ وہ نیویارک میں یہودیوں پر حملے کی مبینہ سازش کے الزامات کا سامنا کر سکے۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی ( اے ایف پی) کے مطابق محمد شاہ زیب خان، جنہیں شاہزیب جدون کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، کی عمر 20 سال ہے اور انہیں ستمبر میں کینیڈا میں گرفتار کیا گیا تھا۔

فوجداری شکایت کے مطابق شاہ زیب خان نے نیویارک جانے کی منصوبہ بندی کی اور داعش (آئی ایس) کی حمایت میں بروکلین کے ایک یہودی مرکز میں فائرنگ کرنے کا منصوبہ بنایا۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

امریکی اٹارنی جے کلیٹن نے ایک بیان میں کہا: ’انہوں نے خودکار ہتھیار استعمال کرتے ہوئے ہماری یہودی برادری کے جتنے زیادہ افراد ممکن ہوں کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا، اور یہ سب کچھ داعش کی حمایت میں تھا۔‘

محکمہ انصاف کے مطابق شاہ زیب نے مبینہ طور پر اپنے منصوبے کے متعلق ان افراد کو بتایا جو دراصل قانون نافذ کرنے والے خفیہ اہلکار تھے۔

انہیں کینیڈین حکام نے اورمس ٹاؤن میں گرفتار کیا، جو امریکہ – کینیڈا سرحد سے تقریباً 19 کلومیٹر (12 میل) کے فاصلے پر واقع ہے۔

شاہ زیب خان پر ایک غیر ملکی دہشت گرد تنظیم کو وسائل فراہم کرنے کی کوشش اور دہشت گردی کی کارروائی کرنے کی کوشش کا الزام ہے۔ اگر وہ قصوروار ثابت ہوئے تو انہیں عمر قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

فیڈرل بورڈ آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) کے ڈائریکٹر کیش پٹیل نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر تحریر کیا کہ ’آج دوپہر، محمد شاہ زیب خان کو، جو کہ کینیڈا میں مقیم ایک پاکستانی شہری ہیں، داعش کو مدد فراہم کرنے اور دہشت گردی کی کارروائیاں کرنے کی کوشش کے الزامات میں امریکہ کے حوالے کیا گیا۔

گذشتہ برس کے موسم خزاں میں، خان نے مبینہ طور پر کینیڈا سے نیویارک کا سفر کر کے بروکلن میں ایک یہودی مرکز پر داعش کی حمایت میں فائرنگ کر کے بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کا منصوبہ بنایا تھا۔‘

‘انہوں نے مزید لکھا: ’اب وہ امریکہ پہنچ چکے ہیں، اور امریکی قانون کے مطابق انصاف کا سامنا کریں گے۔‘

امریکی محکمہ انصاف نے سات ستمبر 2024 کو بتایا تھا کہ کینیڈا میں مقیم ایک پاکستانی شخص کو نیویارک میں یہودیوں پر حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

محکمے کا کہنا تھا کہ 20 سالہ محمد شاہ زیب خان عرف شاہ زیب جدون کو بدھ کو امریکہ میں دائر الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا۔

شاہ زیب کو کینیڈین حکام نے امریکہ اور کینیڈا کی سرحد سے تقریباً 19 کلومیٹر دور اورمس کے قصبے سے حراست میں لیا تھا۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

صدر ٹرمپ کشمیر جیسے معاملات پر ثالثی کرنا چاہیں گے: امریکہ

بدھ جون 11 , 2025
Share امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے مسئلہ کشمیر پر امریکی ثالثی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں منگل کو کہا کہ اس میں حیرت کی کوئی بات نہیں کہ صدر ٹرمپ ایسے معاملات میں ثالثی کرنا چاہیں گے۔ ساتھ ہی انہوں نے عندیہ دیا کہ پاکستان اور انڈیا […]

You May Like