ایران کے جوہری پروگرام کو دو سال پیچھے دھکیل دیا ہے: اسرائیلی وزیر خارجہ

Share

اسرائیل کی جانب سے 13 جون کو ایران کی متعدد فوجی اور جوہری تنصیبات پر حملوں کے نتیجے میں ایران کی عسکری قیادت، جوہری سائنس دانوں اور عام شہریوں کی موت کے بعد آپریشن ’وعدہ صادق سوم‘ کے نام سے تہران کے جوابی حملے جاری ہیں۔

دوسری جانب اسرائیل بھی مختلف ایرانی شہروں اور تنصیبات پر میزائل حملے کر رہا ہے۔ اس طرح یہ جنگ اب نویں روز میں داخل ہو چکی ہے۔

ایران اور اسرائیلی جنگ کی اپ ڈیٹس یہاں دیکھیے:


ہم نے ایران کے جوہری پروگرام دو سال پیچھے دھکیل دیا ہے: اسرائیلی وزیر خارجہ

اسرائیل نے ہفتے کو دعویٰ کیا ہے کہ اس نے پہلے ہی ایران کے جوہری پروگرام کو کم از کم دو سال پیچھے کر دیا ہے۔

اسرائیل کے وزیر خارجہ گیڈون سار نے جرمن اخبار بِلڈ کو دیے گئے انٹرویو میں کہا: ’ہم جو اندازہ لگا رہے ہیں، اس کے مطابق ہم نے پہلے ہی کم از کم دو یا تین سال کے لیے ان کے پاس جوہری بم کے امکان میں تاخیر کر دی ہے۔‘

سار نے کہا کہ اسرائیل کا ایک ہفتہ طویل حملہ جاری رہے گا۔ انہوں نے مزید کہا: ’ہم اس خطرے کو دور کرنے کے لیے وہ سب کچھ کریں گے، جو ہم وہاں کر سکتے ہیں۔‘


ایران پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 657 اموات، 263 زخمی: امریکی این جی او

امریکہ میں قائم ایک این جی او ہیومن رائٹس ایکٹوسٹ نیوز ایجنسی نے اپنے ذرائع اور میڈیا رپورٹس کی بنیاد پر کہا ہے کہ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں ایران میں اب تک کم از کم 657 افراد جان سے گئے ہیں، جن میں 263 عام شہری بھی شامل ہیں۔

ایران نے اتوار (15 جون) کے بعد سے اموات اور زخمیوں کی تعداد کو اپ ڈیٹ نہیں کیا ہے، جب اس نے کہا تھا کہ اسرائیلی حملوں میں کم از کم 224 افراد مارے گئے ہیں، جن میں فوجی کمانڈر، جوہری سائنس دان اور عام شہری شامل ہیں۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اسرائیل نے 13 جون سے شروع ہونے والی جارحیت میں جوہری اور فوجی مقامات کے علاوہ رہائشی علاقوں کو بھی نشانہ بنایا۔ 

جبکہ ایران  کے جوابی حملوں کے نتیجے میں اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ کم از کم 25 افراد مارے گئے ہیں۔

اسرائیل کی بندرگاہ حیفہ کے ایک ہسپتال نے تازہ ترین ایرانی حملے کے بعد 19 زخمیوں کی اطلاع دی ہے، جن میں ایک شخص کی حالت تشویش ناک ہے۔

اسرائیل کے نیشنل پبلک ڈپلومیسی ڈائریکٹوریٹ نے کہا کہ ملک پر اب تک 450 سے زیادہ میزائل داغے جا چکے ہیں، جن میں تقریباً 400 ڈرون بھی شامل ہیں۔

ایران کے پاسداران انقلاب نے کہا کہ انہوں نے فوجی مقامات اور فضائیہ کے اڈوں کو نشانہ بنایا ہے۔

 


ایران میں میزائلوں کے ذخیرے اور لانچنگ سائٹس پر نیا حملہ: اسرائیلی فضائیہ

اسرائیلی فضائیہ نے ہفتے کو کہا کہ اس نے دونوں ممالک کے درمیان تنازع کے نویں دن وسطی ایران میں میزائلوں کے ذخیرے اور لانچنگ سائٹس کے خلاف فضائی حملوں کی ایک نئی لہر شروع کی ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں اسرائیلی فضائیہ نے کہا کہ اس نے ’وسطی ایران میں میزائل سٹوریج اور لانچنگ انفراسٹرکچر‘ کو نشانہ بنایا۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پاکستان، چین، بنگلہ دیش کا مشترکہ ورکنگ گروپ بنانے پر اتفاق

ہفتہ جون 21 , 2025
Share پاکستان کی وزارت خارجہ نے جمعے کو ایک بیان میں کہا ہے کہ چین کے صوبہ یونان میں چین، بنگلہ دیش اور پاکستان کے نائب وزرائے خارجہ اور سیکریٹری خارجہ کی سطح کا پہلا سہ فریقی اجلاس منعقد ہوا جس میں اجلاس میں طے پانے والے نکات پر عمل […]

You May Like