شہباز شریف کی محمد بن سلمان سے گفتگو: علاقائی کشیدگی میں فوری کمی کی مکمل حمایت

Share

وزیر اعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خطے میں تنازعات کے حل اور حجاج کرام کی بہترین میزبانی پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

وزیر اعظم آفس کی جانب سے 24 جون کو جاری کردہ بیان کے مطابق وزیراعظم نے سعودی ولی عہد سے گفتگو میں کہا کہ ’پاکستان، اسرائیل ایران بحران کے تناظر میں علاقائی کشیدگی میں فوری کمی کی مکمل حمایت کرتا ہے اور ساتھ ہی اس کے پرامن حل کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کا حامی ہے۔‘

شہباز شریف نے رواں برس حج کی کامیاب تکمیل پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد و وزیرِاعظم شہزادہ محمد بن سلمان کو مبارک باد دی اور پاکستانی حجاج کی شاندار مہمان نوازی پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نے انڈیا کے ساتھ حالیہ تنازعے کے دوران سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کی مستقل حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان جموں و کشمیر، پانی، تجارت اور دہشت گردی سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل پر انڈیا کے ساتھ بامعنی بات چیت کے لیے تیار ہے۔

دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ و خطے میں تیزی سے ابھرتی ہوئی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

گذشتہ رات کے حملوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے تمام فریقین سے بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی پاسداری کرتے ہوئے تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا۔

وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری کردی بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نے سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔ 

 وزیر اعظم نے پاکستان کی جانب سے ولی عہد کو ان کی دانش مندانہ قیادت اور خطے میں امن کی بحالی کے لیے کوششوں پر خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ کوششیں سعودی عرب کے بین الاقوامی سطح پر امن کے ضامن اور امتِ مسلمہ کے رہنما کے طور پر نمایاں حیثیت کی عکاس ہے۔  

شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے ٹیلی فون کال پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی یکجہتی اور حمایت کو سراہا۔ 

انہوں نے حالیہ تنازعے کے پرامن حل کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار کی بھی تعریف کی۔

سعودی ولی عہد نے کہا کہ سعودی عرب، مشرق وسطیٰ کے خطے میں دیرپا امن اور خوش حالی کے فروغ کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

نو مئی: عمران خان کی ضمانت کی درخواستیں لاہور ہائی کورٹ سے خارج

منگل جون 24 , 2025
Share لاہور ہائی کورٹ نے نو مئی کے واقعات سے متعلق آٹھ مقدمات میں سابق وزیراعظم عمران خان کی ضمانت کی درخواستیں ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دی ہیں۔  جسٹس شہباز علی رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے نو مئی کے واقعات سے متعلق درج آٹھ […]

You May Like