ایرانی حملے کی مذمت، قطر کے لیے تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے: سعودی عرب

Share

سعودی عرب نے پیر کی رات ایران کے قطر پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ناقابل قبول قرار دیا ہے اور کہا کہ سعودی عرب قطر کی حمایت میں اپنی تمام تر صلاحتیں بروئے کار لائے گا۔

سعودی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ سعودی عرب ’ایران کی جانب سے برادر ملک قطر پر حملے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت اور مخالفت کرتا ہے۔ ‘

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

’یہ حملہ بین الاقوامی قانون اور اچھی ہمسائیگی کے اصولوں کی صریح خلاف ورزی ہے۔

’یہ اقدام کسی صورت قابل قبول نہیں اور کسی بھی حالت میں اس کا جواز نہیں۔‘

 

بیان میں مزید کہا گیا کہ ’مملکت اس موقعے پر برادر ملک قطر کے ساتھ مکمل یکجہتی اور اس کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا اعلان کرتی ہے اور اپنے تمام تر وسائل برادر ملک قطر کی مدد کے لیے وقف کرنے کے عزم کا اظہار کرتی ہے، چاہے وہ کسی بھی نوعیت کے اقدامات ہوں۔‘


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ماحولیاتی تنظیم کا جیف بیزوس کی پرتعیش شادی کے خلاف احتجاج

بدھ جون 25 , 2025
Share ماحولیاتی تنظیم ’گرین پیس‘ بھی پیر کو امریکی ارب پتی جیف بیزوس اور صحافی لورا سانچیز کی اطالوی شہر وینس میں ہونے والی پرتعیش شادی کے خلاف ہونے والے احتجاج میں اپنی آواز شامل ہو گئی۔ اس شہانہ تقریب میں تقریباً دو سو مہمانوں کی شرکت متوقع ہے جن […]

You May Like