انڈیا: کولکتہ میں کالج کی طالبہ کا گینگ ریپ، تین گرفتار

Share

انڈیا کی ریاست مغربی بنگال کے شہر کولکتہ کے لا کالج میں طالبہ کو گینگ ریپ کا نشانہ بنا دیا گیا۔ پولیس نے تین افراد کو گرفتار کر لیا۔

اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق 25 جون کی رات کو ایک طالبہ کے ساتھ مبینہ طور پر جنسی زیادتی کی گئی۔ اس واقعے کے بعد پولیس نے تین افراد کو گرفتار کر لیا جن میں دو طلبہ اور کالج کے عملے کا ایک رکن شامل ہے جو اس کالج کا طالب علم رہ چکا ہے۔

اخبار نے مزید رپورٹ کیا کہ گرفتار ہونے والے ملزموں میں 31 سالہ منوجیت مشرا، 19 سالہ زیب احمد اور 20 سالہ پرمیت مکھوپادھیائے عرف پرمیت مکھرجی شامل ہیں۔ ایف آئی آر کے مطابق ان میں سے ایک نے ملزم نے طالبہ سے زیادتی کی جبکہ باقی دونوں نے اس جرم میں اس کا ساتھ دیا۔

یہ واقعہ مبینہ طور پر 25 جون کی شام مقامی وقت کے مطابق ساڑھے سات بجے سے رات 10 بج کر 50 منٹ پر کے درمیان کالج کی حدود میں پیش آیا۔ تھانے میں مقدمہ درج ہونے کے بعد متاثرہ طالبہ کا کلکتہ نیشنل میڈیکل کالج (سی این ایم سی) میں ابتدائی طبی معائنہ کرایا گیا۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

واقعے کے بعد متعدد گواہوں سے پوچھ گچھ کی گئی اور ان کے بیانات قلمبند کیے گئے۔ ملزم منوجیت اور زیب کو 26 جون کو شام کو گرفتار کر کے ان کے موبائل فون قبضے میں لے لیے گئے۔ تیسرے ملزم پرمیت کو 27 جون کی صبح ان کے گھر سے حراست میں لیا گیا۔

تینوں کو جمعرات کو علی پور میں ایڈیشنل چیف جوڈیشل مجسٹریٹ (اے سی جے ایم) کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے مزید تفتیش کے لیے انہیں چار دن کے لیے پولیس کی تحویل میں دے دیا۔

این ڈی ٹی وی نے رپورٹ کیا کہ تھانے میں درج کرائی گئی شکایت کے مطابق پولیس کی شکایت کی تفصیلات کے مطابق ایک ملزم نے گارڈ کے کمرے میں 24 سالہ طالبہ کو زیادہ کا نشانہ بنایا جب کہ دوسرے دو ملزم دیکھتے رہے۔ قبل ازیں ملزموں نے گارڈ کو ڈرا دھمکا کر وہاں سے جانے پر مجبور کر دیا۔ متاثرہ طالبہ کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

امید ہے صدر ٹرمپ غزہ میں بھی جنگ بندی کروائیں گے: پاکستانی وزیر داخلہ

جمعہ جون 27 , 2025
Share پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ غزہ میں بھی جنگ بندی کرائیں گے۔ انہوں نے یہ بات جمعے کو اسلام آباد میں امریکہ کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر سے ملاقات میں کہی جس میں باہمی […]

You May Like