صدر ٹرمپ کی برکس ممالک پر 10 فیصد اضافی ٹیرف کی دھمکی

Share

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کو برکس ممالک پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس گروپ پر 10 فیصد اضافی ٹیکس عائد کریں گے۔

ٹرمپ نے اپنے پلیٹ میڈیا فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا ’جو بھی ملک برکس کی امریکہ مخالف پالیسیوں کے ساتھ کھڑا ہو گا، اس پر اضافی 10 فیصد ٹیکس عائد کیا جائے گا۔ اس پالیسی میں کوئی رعایت نہیں ہو گی۔‘

اتوار کو برکس رہنماؤں نے سربراہ اجلاس میں صدر ٹرمپ کے ’بلا امتیاز‘ درآمدی ٹیکسوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

برکس کے 11 ابھرتے ہوئے ممالک میں برازیل، روس، انڈیا، چین اور جنوبی افریقہ شامل ہیں، جو دنیا کی تقریباً نصف آبادی اور 40 فیصد عالمی معاشی پیداوار کے ذمہ دار ہیں۔

یہ اتحاد بہت سے معاملات پر منقسم ہے لیکن امریکہ کے غیر متوقع رہنما اور ان کی بار بار بدلتی ٹیکس پالیسیوں کے حوالے سے سب کا مؤقف مشترک ہے، اگرچہ انہوں نے ٹرمپ کا نام براہ راست نہیں لیا۔

سربراہ اجلاس کے مشترکہ اعلامیے کے مطابق برکس کے ارکان نے ’یک طرفہ ٹیکسوں‘ میں اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ ٹیکس عالمی معیشت کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اپریل میں ٹرمپ نے اپنے اتحادیوں اور مخالفین دونوں کو یکساں طور پر متعدد سخت ٹیکسوں کی دھمکی دی۔ تاہم منڈیوں میں شدید مندی آنے کے بعد انہوں نے کچھ مہینوں کے لیے یہ ٹیکس مؤخر کر دیے۔

ٹرمپ نے خبردار کیا کہ اگر شراکت دار ممالک یکم اگست تک ’معاہدے‘ نہیں کرتے تو ان پر یک طرفہ ٹیکس عائد کیے جائیں گے۔

دو دہائیاں قبل تیزی سے ترقی کرتی معیشتوں کے فورم کے طور پر تشکیل دیے گئے برکس کو اب چین کی قیادت میں امریکہ اور مغربی یورپ کے اثر و رسوخ کے مقابلے کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔

سربراہ اجلاس میں مصنوعی ذہانت کے حوالے سے قواعد و ضوابط بنانے کا بھی مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ یہ ٹیکنالوجی صرف امیر ممالک تک محدود نہیں رہنی چاہیے۔ 

اس وقت کمرشل مصنوعی ذہانت کے شعبے پر امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں کی اجارہ داری ہے، اگرچہ چین اور دیگر ممالک میں بھی اس شعبے کی صلاحیت تیزی سے بڑھ رہی ہے۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پنجاب میں شیر سمیت دیگر خطرناک جانوروں کی نس بندی کا فیصلہ

پیر جولائی 7 , 2025
Share لاہور: پنجاب میں نجی تحویل میں رکھے جانے والے شیر، ٹائیگر، تیندوے اور اس انواع کے دیگر جانوروں کی آبادی کنٹرول کرنے کے لیے ان کی نس بندی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان خطرناک جانوروں کی خرید و فروخت پر پابندی لگائی جائے گی۔ چیف وائلڈ لائف رینجرز […]

You May Like