عمران خان 7 سیلز کے کمپلیکس میں ہیں، ورزش کرتے ہیں: جیل حکام

Share

پاکستانی حکام نے ایک بار پھر پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کو اڈیالہ جیل میں فراہم کی جانے والی سہولیات کی فہرست جاری کی ہے اور کہا ہے کہ ان کی ’ خوراک، مطالعہ اور ورزش کا مکمل خیال‘ رکھا جاتا ہے۔

سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عبدالغفور انجم نے منگل کو جاری کیے جانے والے بیان میں کہا ہے کہ ’عمران خان کو جیل میں بی کلاس کی تمام سہولیات دستیاب ہیں۔ ان کی خوراک، مطالعہ اور ورزش کا مکمل خیال رکھا جاتا ہے۔‘

بیان میں کہا گیا کہ ’انہیں سات سیلز پر مشتمل بڑے کمپلیکس میں رکھا گیا ہے اور ساتھ چہل قدمی کے لیے کھلی جگہ فراہم کی گئی ہے۔ نہ صرف یہ بلکہ انہیں ورزش کے لیے سائیکل بھی دستیاب ہے۔‘

عمران خان کے قریبی ساتھی زلفی بخاری کی جانب سے سوشل میڈیا پر بیان دیا گیا تھا کہ عمران خان کو جیل میں ناکافی سہولیات اور قید تنہائی میں رکھا گیا ہے۔

اس کے بعد بانی پی ٹی آئی کو جیل میں دستیاب سہولیات سے متعلق اڈیالہ جیل حکام نے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’سوشل میڈیا اور میڈیا پر گردش کرنے والی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں۔ عمران خان کے ساتھ کوئی امتیازی سلوک نہیں کیا جارہا۔‘

پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری نے سوشل میڈیا پر ہیومن رائٹس کمیشن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’عمران خان جبری قید میں رکھا گیا ہے۔‘

اس کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف کے مختلف اکاؤنٹس سے سوشل میڈیا پر عمران خان کو سہولیات نہ ملنے کی مہم  چلا رکھی تھی۔

جیل حکام کا کہنا ہے کہ ’بانی پی ٹی آئی کے کمرے میں ٹی وی، اخبارات اور مطالعہ کے لیے کتابیں دستیاب ہیں۔ عمران خان کو سہولیات میسر ہیں وہ بی کلاس کے باقی قیدیوں کو میسر نہیں ہیں۔

’انہیں کھانے کے لیے علیحدہ کچن اور کک فراہم کیا گیا ہے ان کی خواہش کے مطابق ان کو کھانا فراہم کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ بانی پی ٹی آئی نے جیل سے 414 مرتبہ اپنے ٹوئٹر سے ٹویٹ کرایا ہے بلکہ وہ پارٹی ورکرز کو جیل سے سیاسی سرگرمیوں سے متعلق ہدایات بھی فراہم کرتے رہے ہیں۔‘

بین الاقوامی میڈیا تک رسائی

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

وضاحتی بیان میں کہا گیا کہ ’عام انتخابات، 26 نومبر احتجاج، حکومت کے ساتھ مذاکرات، 26 ویں آئینی ترمیم پر بھی عمران خان ہدایات جاری کرتے رہے ہیں۔ ان کے جیل سے جاری بیانات 45 مرتبہ اہم سرخیوں میں شامل ہوئے ہیں۔

’ان دو سالوں میں عمران خان عالمی میڈیا سے بھی باہمی گفتگو کرچکے ہیں۔ ان کے بیانات فاکس نیوز، ڈبلیو ایس جے نیوز، آئی ٹی وی، روئٹرز اور دی ٹیلی گراف میں چھپتے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ جیل میں مین سٹریم میڈیا اور اخبارات سے مخاطب ہوتے رہے ہیں۔‘

عمران خان کی ملاقاتیں

حکام کا کہنا ہے کہ گذشتہ تین ماہ کے دوران 66 خواتین بشمول ان کی فیملی، ملاقات کرچکے ہیں۔ ملاقات کرنے والوں میں ان کی پارٹی لیڈرز بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ وکلا رہنماوں کی ملاقات بھی شیڈول کے مطابق ہوتی رہی ہیں۔

طبی معائنہ

ڈاکٹرز جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تین مرتبہ روزانہ طبی معائنہ کرتے ہیں۔ گذشتہ دو ہفتوں میں بانی پی ٹی آئی کی کوئی عارضہ رپورٹ نہیں ہوا وہ  مکمل طور پر صحت مند ہیں اور روزانہ دو گھنٹے ورزش کرتے ہیں۔

جیل انتظامیہ جیل قوانین کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی سیکورٹی کا مکمل خیال کرتی ہے۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پاکستان نے چینی کا درآمدی حجم کم کرکے 50 ہزار میٹرک ٹن کر دیا

بدھ جولائی 16 , 2025
Share پاکستان کے سرکاری ادارے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی ڈی سی پی) نے بین الاقوامی خریداری کے ٹینڈر میں سفید ریفائنڈ چینی کی مطلوبہ مقدار کم کر کے 50 ہزار میٹرک ٹن کر دی ہے۔ خبر رساں ادارے روئٹرز نے یورپی تاجروں کے حوالے سے منگل کو خبر جاری کی […]

You May Like