پاکستان کے نیوز ٹی وی چینلز نے جمعرات کو رپورٹ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ستمبر میں اسلام آباد آئیں گے تاہم خبر رساں ایجنسی روئٹرز نے دفتر خارجہ کے ترجمان کے حوالے سے کہا کہ انہیں ٹرمپ کے ممکنہ دورے کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں۔
مقامی ٹی وی چینلز نے ذرائع کے حوالے سے کہا کہ صدر ٹرمپ اسلام آباد آمد کے بعد انڈیا کا بھی دورہ کریں گے۔
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
بعد ازاں جیو ٹی وی نے اس خبر کے نشر کرنے کے حواالے سے تصحیح جاری کی اور اپنے ناظرین سے معذرت بھی کی۔
جیو کے نیوز اینکر نے کہا، ’تصدیق کیے بغیر صدر ٹرمپ کے دورہ پاکستان کی خبر نشر کرنے پر جیو نیوز اپنے ناظرین سے معذرت خواہ ہے۔‘
اس سے قبل سابق صدر جارج ڈبلیو بش نے 2006 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔
روئٹرز کے مطابق امریکہ اور پاکستان کے تعلقات میں اس وقت بہتری آئی جب گذشتہ ماہ ٹرمپ نے پاکستان فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا وائٹ ہاؤس میں ایک غیر معمولی ملاقات کے دوران استقبال کیا۔

