سعودی عرب: ’سوئے ہوئے شہزادے‘ کا تقریباً 20 سال کوما کے بعد انتقال

Share

سعودی شہزادے خالد بن طلال نے ہفتے کو اپنے بیٹے شہزادہ الولید بن خالد بن طلال کے انتقال کی اطلاع دی ہے، جو گذشتہ تقریباً 20 برس سے کوما میں تھے۔

’سوئے ہوئے شہزادے‘ کے نام سے مشہور شہزادہ الولید کی وفات کی خبر ان کے والد نے ایکس پر دی۔

ان کی نماز جنازہ اتوار کو ریاض میں ادا کی جائے گی۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

شہزادہ الولید کو 2005 میں لندن میں دوران تعلیم ایک سنگین ٹریفک حادثہ پیش آیا تھا، جس کے بعد وہ کوما میں چلے گئے۔

اس عرصے کے دوران انہیں مسلسل طبی نگرانی میں رکھا گیا اور کبھی کبھار معمولی جسمانی حرکات دیکھنے میں آئیں مگر وہ کبھی مکمل طور پر ہوش میں نہ آ سکے۔

ان کی حالت نے نہ صرف سعودی عرب بلکہ دنیا بھر میں لوگوں کی ہمدردی اور دعائیں سمیٹیں۔

ان کے انتقال سے سعودی شاہی خاندان اور عوامی سطح پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

تبت اور انڈیا سے گزرنے والے دریا پر چین کے میگا ڈیم کی تعمیر شروع

اتوار جولائی 20 , 2025
Share چین کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق بیجنگ نے ہفتے کو تبت اور انڈیا سے گزرنے والے دریا پر میگا ڈیم کی تعمیر شروع کر دی ہے۔ چین کے وزیراعظم لی چیانگ نے ڈیم کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں شرکت کی۔ چین کے سرکاری خبر رساں ادارے شنہوا […]

You May Like