نتن یاہو کو قتل کرنے کے شبہے میں خاتون گرفتار: اسرائیلی میڈیا

Share

اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل کے وسطی علاقے سے تعلق رکھنے والی ایک بزرگ خاتون کو شین بیت (اسرائیلی سکیورٹی ایجنسی) نے وزیر اعظم بن یامین نتن یاہو کو قتل کرنے کی سازش کے شبہے میں گرفتار کیا ہے۔

’یروشیلم پوسٹ‘ کی بدھ کو شائع ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خاتون پر الزام ہے کہ وہ ایک دیسی ساختہ بم کے ذریعے وزیر اعظم پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہی تھیں۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

خاتون کو دو ہفتے قبل گرفتار کیا گیا تھا تاہم انہیں اس شرط پر رہا کر دیا گیا کہ وہ کسی بھی سرکاری ادارے یا وزیر اعظم کے قریب نہیں جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق ان خاتون کے خلاف کل (جمعرات کو) فوجداری جرم اور دہشت گردی کی سازش کے الزامات کے تحت فرد جرم عائد کی جائے گی۔

’ٹائمز آف اسرائیل‘ کی رپورٹ کے مطابق خاتون نے چند مزید نامعلوم افراد کے ساتھ مل کر وزیر اعظم بن یامین نتن یاہو پر بم حملہ کرنے کی ’سازش‘ کی تھی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خاتون سے پولیس اور شین بیت کی جانب سے تفتیش کی گئی ہے۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

غزہ میں ’شدید قحط‘ پھیل رہا ہے، 100 سے زائد تنظیموں کا انتباہ

جمعرات جولائی 24 , 2025
Share اسرائیل کو فلسطینی علاقے میں تباہ کن انسانی صورت حال کے باعث بڑھتے ہوئے بین الاقوامی دباؤ کا سامنا ہے  جہاں بدھ کو 100 سے زائد امدادی تنظیموں نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں ’شدید قحط‘ پھیل رہا ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق […]

You May Like