طیارے کو حادثہ، 49 مسافروں میں سے کوئی زندہ نہیں ملا: روسی میڈیا

Share

روس کے سرکاری میڈیا کے مطابق جمعرات کو مشرقی امور کے علاقے میں ایک مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہےاور جائے حادثہ پر ریسکیو اہلکاروں کو کوئی شخص زندہ نہیں ملا ہے۔

تاس نیوز نے روپورٹ کیا ہے کہ ’اب تک کی اطلاعات کے مطابق کوئی زندہ نہیں ملا ہے۔‘

رپورٹ کے مطابق ’روس کی ایمرجنسیز کی وزارت کی زمین پر موجود ریسکیو ٹیم جائے حادثہ کا جائزہ لے رہی ہے اور سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔‘

روس کی ایمرجنسیز کی وزارت کے مطابق اس طیارے پر 49 افراد سوار تھے۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس سے قبل خبر رساں ادارے اے ایف پی نے روسی گورنر کے حوالے سے بتایا تھا کہ ’جمعرات کو 49 مسافروں کو لے جانے والا طیارہ مشرقی روس کے علاقے امور میں اچانک راڈار سے غائب ہو گیا تھا۔‘

بعد میں ایمرجنسیز کی وزارت نے اپنے ٹیلی گرام اکاؤنٹ پر حادثے کے فوراً بعد لکھا تھا کہ ’روسی ریسکیو اہلکاروں کو راڈار سے غائب ہونے والے اینتونوو-24 مسافر طیارے کا ملبہ ملا ہے۔‘

وزارت نے بتایا کہ ’ایم آئی-8 ہیلی کاپٹر کو طیارے کا مرکزی حصہ دکھائی دیا ہے جس میں آگ لگی ہوئی تھی۔‘


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

گلگت بلتستان: لودھراں کے ڈاکٹر خاندان کے 2 افراد کی موت، بچہ لاپتہ

جمعرات جولائی 24 , 2025
Share گلگت بلتستان میں حکام کے مطابق کلاؤڈ برسٹ سے لینڈ سلائڈنگ اور سیلابی صورت حال کے دوران سکردو سے واپسی پر بابو سر دیامر میں لودھراں کا ڈاکٹر خاندان بھی متاثر ہوا۔ متاثرہ خاندان کے قریبی عزیز حفیظ اللہ نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ ’کوسٹر میں سوار ڈاکٹر محمد […]

You May Like