وزیر اعظم، بنگلہ دیشی ہائی کمشنر ملاقات؛ روابط بڑھانے پر زور

Share

پاکستان کے وزیرِاعظم شہباز شریف نے جمعے کو بنگلہ دیش کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے لیے دوطرفہ میکانزم کے احیاء کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ عمل باہمی روابط کو ازسرِنو تعمیر کرنے کی بنیاد بن سکتا ہے۔

وزیراعظم آفس کے جاری کردہ بیان کے مطابق یہ بات انہوں نے ڈھاکہ کے ہائی کمشنر سے اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات کے دوران کہی، جو تعارفی دورے پر آئے تھے۔

محمد اقبال حسین خان سے ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب جنوبی ایشیا کی جغرافیائی سیاست میں غیر معمولی تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔

2024 میں سابق بنگلہ دیشی وزیرِاعظم شیخ حسینہ کے اقتدار سے ہٹائے جانے اور ان کے بعد انڈیا روانگی کے بعد ڈھاکہ کے روایتی طور پر قریبی انڈیا سے تعلقات کشیدہ ہوگئے ہیں۔

یہ تبدیلی پاکستان اور بنگلہ دیش، جو 1971 کی خون ریز جنگِ آزادی تک ایک ہی ملک تھے، کے لیے دہائیوں پر محیط سرد تعلقات کو پیچھے چھوڑنے کا ایک اہم موقع ہے۔

بیان کے مطابق شہباز شریف نے کہا کہ ’دونوں فریقین کے درمیان مختلف دوطرفہ میکانزم کے احیاء پر اطمینان کا اظہار کیا‘ اور زور دیا کہ اس رفتار کو برقرار رکھنا ضروری ہے تاکہ تعلقات کو آگے بڑھایا جا سکے۔

شہباز شریف نے بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر محمد یونس کے ساتھ اپنی ’گرم جوش اور نتیجہ خیز‘ ملاقاتوں کو بھی یاد کیا، جن میں حالیہ ملاقات گذشتہ دسمبر قاہرہ میں ہونے والے ڈی-8 سربراہی اجلاس کے موقع پر ہوئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سیاسی، معاشی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کو بڑھانے اور تجارت و عوامی روابط میں اضافہ کرنے کا خواہاں ہے۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

وزیراعظم آفس کے مطابق ہائی کمشنر نے وزیراعظم کو دونوں ممالک کے درمیان سفر، تجارت اور روابط کو آسان بنانے کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا اور اس خواہش کا اظہار کیا کہ ’پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوستی کے تاریخی رشتے کو مزید مضبوط‘ بنایا جائے۔

شہباز شریف نے سفیر کو ان کی ذمہ داریوں میں کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اعتماد ظاہر کیا کہ ان کے دور میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات میں ’مثبت پیش رفت‘ دیکھنے کو ملے گی۔

یہ سفارتی رابطہ مبصرین کے مطابق نصف صدی بعد تعلقات کی بحالی کی ایک غیر معمولی کوشش ہے۔

1971 میں بنگلہ دیش کے قیام کے بعد سے اسلام آباد اور ڈھاکہ کے تعلقات زیادہ تر خطے میں انڈیا کے اثر و رسوخ کے زیرِ اثر رہے ہیں۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بارشوں، سیلاب سے پاکستان میں کم از کم 44، انڈیا میں 56 اموات

جمعہ اگست 15 , 2025
Share پاکستان کے مختلف علاقوں میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تیز بارشوں اور ان کے نتیجے میں سیلاب کے باعث کم از کم 44 افراد جان سے چلے گئے ہیں، جب کہ کئی ایک کے لاپتہ ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ سب سے زیادہ جانی نقصان صوبہ خیبر پختونخوا […]

You May Like