طبی حکام، عالمی تنظیمیں جنوبی غزہ کی طرف انخلا کی تیاری کریں: اسرائیلی فوج

Share

اسرائیلی فوج نے جمعرات کو کہا ہے کہ اس نے شمالی غزہ پر قبضے کی غرض سے متوقع فوجی کارروائی سے قبل وہاں موجود طبی عملے اور امدادی گروپوں کو انخلا کے منصوبے بنانے کی ہدایت دی ہے۔

فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ رواں ہفتے اسرائیلی فوجی حکام نے ’شمالی غزہ کی پٹی میں طبی حکام اور بین الاقوامی تنظیموں کو مطلع کیا ہے کہ آبادی کو جنوبی غزہ کی پٹی کی طرف منتقل کرنے کی تیاری کریں۔‘

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق یہ اعلان اس وقت کیا گیا ہے جب وزارت دفاع نے رواں ہفتے غزہ شہر پر قبضے کے لیے کارروائی کی منظوری دی تھی اور تقریباً 60 ہزار ریزرو فوجیوں کو طلب کرنے کا حکم دیا تھا۔

اس اقدام نے خدشہ مزید بڑھا دیا ہے کہ یہ فوجی مہم غزہ میں پہلے سے جاری تباہ کن انسانی بحران کو مزید سنگین بنا دے گی۔

بیان کے مطابق فوج نے غزہ میں متعلقہ اداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ ہسپتالوں کا سامان جنوب کی طرف منتقل کرنے کا منصوبے تیار کریں۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اسرائیلی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’افسران نے طبی حکام کو واضح کیا کہ غزہ کے جنوبی حصے میں ہسپتالوں کے ڈھانچے میں تبدیلیاں کی جا رہی ہیں تاکہ مریضوں اور زخمیوں کو سنبھالا جا سکے، اور ضروری طبی سامان کی ترسیل میں بھی اضافہ کیا جا رہا ہے۔‘

دوسری جانب ممکنہ اسرائیلی کارروائی کے خوف سے، بعض فلسطینی خاندان غزہ شہر کے مشرقی علاقوں سے نکلنا شروع ہوگئے ہیں جو اب مسلسل اسرائیلی بمباری کا شکار ہیں۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق یہ خاندان مغرب اور کچھ جنوبی علاقوں میں منتقل ہونے کی بھی تلاش کر رہے ہیں۔

غزہ میں اسرائیلی حملے کے نتیجے میں لاکھوں افراد نقل مکانی کر سکتے ہیں، جن میں سے بہت سے جنگ میں پہلے بھی کئی بار بے گھر ہو چکے ہیں۔

غزہ کے ایک تاجر تامر بری کا کہنا ہے کہ ’غزہ شہر کے لوگ ایک ایسے شخص کی طرح ہیں جسے موت کی سزا ملی ہے اور وہ اس پر عمل درآمد کا انتظار کر رہا ہے۔‘


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پاکستانی ٹینڈر میں چینی کی کم از کم بولی 560 ڈالر فی ٹن، فیصلہ تاحال مؤخر

جمعرات اگست 21 , 2025
Share یورپی تاجروں کے ابتدائی اندازوں کے مطابق جمعرات کو پاکستان کی جانب سے دو لاکھ میٹرک ٹن چینی خریدنے کے لیے منعقدہ بین الاقوامی ٹینڈر میں سب سے کم قیمت 560 ڈالر فی میٹرک ٹن (لاگت اور کرایہ سمیت) لگائی گئی ہے۔ خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق یورپی […]

You May Like