سعید غنی کے بھائی کے خلاف دہشت گردی سمیت سنگین دفعات کے تحت مقدمہ

Share

سندھ کے وزیر بلدیات سعید غنی کے بھائی اور کراچی میں چنیسر ٹاؤن کے چیئرمین فرحان غنی کے خلاف فیروز آباد تھانے میں ہفتے کو دہشت گردی، اقدام قتل اور دیگر سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق یہ مقدمہ سرکاری ملازم حافظ سہیل کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق حافظ سہیل 22 اگست کو شارع فیصل پر واقع سروس روڈ پر فائبر آپٹک کیبل بچھانے کے سرکاری کام کی نگرانی کر رہے تھے کہ اچانک تین گاڑیوں پر سوار 20 سے 25 افراد موقعے پر پہنچ گئے۔ ان افراد میں فرحان غنی، قمرالدین، شکیل چانڈیو، سکندر اور روحان شامل تھے جبکہ دیگر حملہ آوروں کی شناخت ابھی باقی ہے۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

مدعی نے الزام عائد کیا کہ حملہ آوروں نے سرکاری اجازت نامہ دکھانے کے باوجود بدتمیزی، گالم گلوچ اور تشدد کیا۔ ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ چار سے پانچ افراد نے ان پر اسلحہ تان کر جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں اور مزدوروں کا سامان بھی ساتھ لے گئے۔ بعد ازاں انہیں زبردستی گھسیٹ کر قریبی پیٹرول پمپ کے کمرے میں بند کرکے مزید تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ شخص کو موقعے سے بازیاب کروا کے تھانے منتقل کیا گیا، تاہم حملہ آور بھی تھانے پہنچ گئے اور ڈیوٹی پر موجود افسران پر دباؤ ڈالتے رہے کہ مدعی کے خلاف کارروائی کی جائے۔

مدعی نے واقعے کے بعد دفتر اور پھر گھر پہنچ کر قانونی کارروائی کی درخواست دی، جس پر متعلقہ تھانے میں دہشت گردی، اقدام قتل، جان سے مارنے کی دھمکی اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقدمہ نمبر 843/2025 انسداد دہشت گردی اور اقدام قتل سمیت متعدد دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے اور واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں۔

دوسری جانب صوبائی وزیر سعید غنی نے اپنے ردعمل میں ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ فرحان غنی اور ان کے ساتھیوں کا گذشتہ روز کسی سہیل نامی شخص سے جھگڑا ہوا تھا، جس نے آج ایف آئی آر درج کروائی ہے اور یہ اس کا قانونی حق تھا۔

سعید غنی نے مزید کہا کہ فرحان غنی سمیت تمام افراد قانون کے مطابق خود گرفتاری پیش کریں گے اور عدالت میں اپنی بے گناہی ثابت کریں گے۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

مزید سیلاب کی پیش گوئی، وزیراعظم کی متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

اتوار اگست 24 , 2025
Share وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ تمام متعلقہ ادارے ملک بھر کے نشیبی علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کے لیے مکمل طور پر تیار رہیں کیوں کہ آنے والے دنوں میں مزید سیلاب کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ […]

You May Like