دیربالا؛ ہاتن درہ دہشتگردوں سے پاک، پولیس کے پاکستان زندہ باد کے نعروں کی ویڈیو وائرل

Share

سلام کوٹ ہاتن درہ کو پولیس نے کامیاب کارروائی کے بعد دہشتگردوں سے پاک کردیا۔

دیربالا پولیس کے مطابق 3 دن تک جاری رہنے والے آپریشن میں 7 دہشت گرد  مارے گئے۔ ترجمان پولیس نے مزید بتایا کہ ہاتن درہ کی تمام اہم پہاڑی چوٹیوں پر پولیس نے اپنی پوسٹیں قائم کر دی ہیں تاکہ علاقے کو مکمل طور پر محفوظ بنایا جا سکے۔

آپریشن کے دوران پہاڑی کی چوٹی پر قبضہ حاصل کرنے کے بعد پولیس جوانوں نے ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نعرے بلند کیے اور اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

ویڈیو میں پولیس اہلکاروں کو جوش و جذبے کے ساتھ پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق علاقے میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے تاکہ دہشتگردوں کے دوبارہ داخل ہونے کی ممکنہ کوشش ناکام بنائی جا سکے۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ستلج میں سیلاب کی وارننگ، پنجاب کے کئی اضلاع سے 24 ہزار افراد کا انخلا: حکومت

منگل اگست 26 , 2025
Share پنجاب میں سیلاب کے خدشے کے باعث حادثات اور آفات کی صورت میں ریسکیو کاروائیاں انجام دینے والے سرکاری ادارے نے صوبے کے پانچ بڑے دریاؤں سے ملحقہ علاقوں سے  24 ہزار سے زیادہ افراد کا انخلا اور منتقلی کی ہے۔ ترجمان ریسکیو پنجاب نے ایک بیان میں بتایا […]

You May Like