کرکٹ گراؤنڈ کے قریب دھماکہ، ایک شخص جان سے گیا: باجوڑ پولیس 

Share

صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں پولیس کے مطابق ہفتے کی شام تحصیل خار کے ایک کرکٹ میدان کے قریب دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جان سے چلا گیا۔

باجوڑ پولیس کے ترجمان منصور خان نے بتایا کہ دھماکہ لوی سم تھانے کی حدود میں کوثر کرکٹ گراؤنڈ میں ہوا، جس میں فضل اللہ جان کی بازی ہار گئے۔ 

ان کے مطابق ’جان سے جانے والے شخص کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ضلعی ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔‘

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

باجوڑ میں گذشتہ چند ماہ سے امن و امان کی صورتحال کشیدہ ہے اور ماموند کے علاقے میں عسکریت پسندوں کے خلاف انٹیلیجنس کی بنیاد پر آپریشن جاری ہے۔ 

اس آپریشن کے باعث پاکستان اور افغانستان کی سرحد کے قریب واقع ماموند کے کئی دیہات کے لوگ عارضی طور پر نقل مکانی کر چکے ہیں۔

رواں سال جولائی میں باجوڑ میں اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا، جس میں اسسٹنٹ کمشنر سمیت پانچ افراد جان سے گئے تھے۔ 

اسی ماہ عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما مولانا خان زیب پر بھی حملہ ہوا تھا، جس میں وہ جان سے گئے تھے۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

’آپ کو بھلایا نہیں‘: ملالہ کے والدین کا سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ

اتوار ستمبر 7 , 2025
Share نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کے والدین، ضیاالدین یوسفزئی اور تور پکئی یوسفزئی نے حالیہ دنوں خیبر پختونخوا کے سیلاب سے شدید متاثرہ اضلاع بونیر، شانگلہ اور سوات کا دورہ کیا، جہاں اعداد و شمار کے مطابق اب تک پانچ سو سے زائد اموات ہو چکی ہیں۔ ملالہ یوسفزئی […]

You May Like