سیلاب متاثرین کے لیے معروف گلوکار علی ظفر نے بڑا اعلان کر دیا

Share

خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور پنجاب میں سیلاب نے تباہی مچا دی ہے، اس آفت کی وجہ سے ایک ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوئے، لاکھوں افراد متاثر ہوئے، جبکہ ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں بھی تباہ ہوئیں۔  

نامور گلوکار علی ظفرنے ان سیلاب متاثرین کے لیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان کر دیا جو 27 ستمبر کو الحمرا میں ہو گا۔

کنسرٹ میں علی ظفر کے ساتھ دیگر ممتاز گلوکار بھی آواز کا جادو جگائیں گے، کنسرٹ سے حاصل رقم سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لیے لگائی جائے گی

معروف گلوکار، نغمہ نگار اور صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی حاصل کرنے والے گلوکار علی ظفر نے اپنے کیریئر کے ایک ایسے خصوصی کنسرٹ کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد ملک بھر میں حالیہ تباہ کن سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے فنڈ ریزنگ کرنا ہے۔

کنسرٹ 27 ستمبرکو لاہور الحمرا کلچرل کمپلیکس میں منعقد کیا جارہا ہے ۔ فنڈ ریزنگ کنسرٹ میں علی ظفر کی پرفارمنس کے ساتھ ساتھ دیگر معروف فنکاروں کی سرپرائز شمولیت بھی متوقع ہے، جن کے ناموں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

کنسرٹ سے حاصل ہونے والی تمام آمدنی علی ظفر فاؤنڈیشن کے ذریعے متاثرہ خاندانوں کی بحالی اور امداد پر خرچ کی جائے گی، جنہوں نے اس آفت میں اپنے گھر اور روزگار کھو دیے ہیں۔

میوزک کنسرٹ کے حوالے سے گلوکار علی ظفر کا کہنا ہے کہ کنسرٹ صرف موسیقی نہیں بلکہ ایک آواز ہے،آئیں ہم سب مل کر ان لوگوں کے لیے امید کا چراغ بنیں جو آج بھی مدد کے منتظر ہیں، ان کے ساتھ کھڑے ہوں جنہیں ہماری سب سے زیادہ ضرورت ہے۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

چین کے ساتھ دفاعی پیداوار میں تعاون بڑھائیں گے: پاکستانی صدر

پیر ستمبر 15 , 2025
Share پاکستان افواج کے سپریم کمانڈر اور صدر آصف علی زرداری نے اتوار کو ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن آف چائنا (اے وی آئی سی) کا دورہ کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دونوں ملک دفاعی پیداوار اور ایوی ایشن کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دیتے ہوئے اپنی […]

You May Like