افغانستان میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بحالی شروع

Share

بدھ کے روز افغانستان کے کئی صوبوں میں موبائل اور ڈیٹا نیٹ ورک بحال ہو گئے ہیں، جن میں دارالحکومت کابل بھی شامل ہے۔

اے ایف پی کے صحافیوں کے مطابق قندھار، خوست، غزنی اور ہرات سمیت مختلف صوبوں میں بھی متعدد موبائل آپریٹرز کے سگنلز دوبارہ دستیاب ہو گئے ہیں۔

پیر کی شب اچانک پورے ملک میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل ہونے کے بعد شدید کنفیوژن کی صورتحال پیدا ہو گئی تھی۔

اس دوران بینک، ڈاکخانے اور بازار بند ہو گئے جبکہ ہسپتالوں کو مریضوں کے ریکارڈ تک رسائی کے بغیر کام کرنا پڑا۔

قبل ازیں خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق طالبان حکومت نے بدھ کے روز افغانستان میں ملک بھر میں انٹرنیٹ پر پابندی کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پرانی فائبر آپٹک کیبلز خستہ ہوچکی ہیں اور انہیں تبدیل کیا جا رہا ہے۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ترجمان حکومت افغانستان ذبیح اللہ مجاہد کے مطابق افغانستان میں انٹرنیٹ سروسز بند نہیں کی گئیں بلکہ فائبر آپٹک کیبلز کے تکنیکی مسائل کی مرمت کی جا رہی ہے۔

یہ اعلان اس مواصلاتی بلیک آؤٹ پر طالبان کا پہلا عوامی بیان تھا جس نے ملک میں بینکنگ، تجارت اور ہوا بازی کو درہم برہم کر دیا ہے۔

انہوں نے پاکستانی صحافیوں کے ایک واٹس ایپ گروپ میں لکھا کہ ’فائبر آپٹک کیبلز پرانی ہو گئی تھیں جنہیں اب مرمت کیا جا رہا ہے۔‘

 

اس بندش کی اطلاع سب سے پہلے پیر کو انٹرنیٹ ایڈوکیسی گروپ نیٹ بلاکس نے دی تھی، جس نے کہا تھا کہ دارالحکومت کابل سمیت پورے ملک میں انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی منقطع ہو رہی ہے اور ٹیلی فون سروسز بھی متاثر ہوئی ہیں۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پینٹاگون میں موٹے جرنیل ناقابل قبول ہیں: امریکی سیکرٹری دفاع

جمعہ اکتوبر 3 , 2025
Share امریکہ کے سیکرٹری دفاع پیٹر ہیگستھ ’فوجی اخلاقیات‘ کی بحالی پر زور دیتے ہوئے امریکی فوج کے تمام رینکس کو سال میں دو مرتبہ فزیکل فٹنس ٹیسٹ کروانے کی ہدایت کی۔ امریکی فوج کے اعلیٰ فوجی افسران کے منگل کو ہونے والے ایک غیر معمولی اجلاس میں خطاب میں […]

You May Like