پیرس: چور 7 منٹ میں عجائب گھر سے ’انمول‘ زیورات لے اڑے

Share

فرانسیسی حکام اور ذرائع نے کہا ہے کہ چور اتوار کو فرانس کے دارالحکومت پیرس میں واقع لوور کے عجائب گھر سے ’انمول‘ زیورات لے اڑے۔

طاقت ور اوزاروں سے لیس چوروں نے دنیا کے مشہور عجائب گھر میں داخل ہونے کے لیے عمارتوں میں فرنیچر رکھنے اور اتارنے والی لفٹ استعمال کی۔

چوروں کو دن دہاڑے دلیری کے ساتھ کی گئی واردات میں صرف سات منٹ لگے۔

ملزموں کی تلاش جاری ہے، جن کے بارے میں حکام کا کہنا ہے کہ وہ چوری کرنے میں ماہر ہیں۔ انہوں نے اس حیران کن چوری کے دوران کسی کو نقصان نہیں پہنچایا۔

فرانس کی ثقافت کی وزیر رشیدہ داتی نے بتایا کہ چوری شدہ اشیا میں سے ایک میوزیم کے قریب پڑی ملی۔

اس چوری نے، جو حالیہ مہینوں میں کسی فرانسیسی میوزیم کو نشانہ بنانے والا تازہ ترین واقعہ ہے، لوور کو باقی دن کے لیے بند کرنے پر مجبور کر دیا۔

لوور وہ میوزیم ہے جہاں دنیا کے مشہور ترین فن پارے رکھے گئے ہیں، جن میں مونا لیزا بھی شامل ہے۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

چوری کے بعد اہرام مصر کی شکل کے عجائب گھر کے داخلی راستے پر مسلح فوجیوں نے گشت شروع کر دیا جب کہ پولیس کو عمارت کے اندر جاتے دیکھا گیا۔

عجائب گھر کو سیاحوں سے خالی کرا لیا گیا اور قریب سے گزرنے والوں کو پولیس کے لگائے فیتے سے دور رکھا گیا۔ اس دوران عجائب گھر کی قریبی سڑکیں بند کر دی گئیں۔

عجائب گھر نے ایک سیاح کو عمارت میں داخل ہونے سے روکتے ہوئے کہا ’براہ کرم اپنا وقت ضائع نہ کریں۔ براہ کرم گھر جا کر ویب سائٹ کے ذریعے ٹکٹ کے پیسے واپس لے لیں۔‘

فرانس کے وزیر داخلہ لوراں نیونیز کا کہنا ہے کہ تین یا چار چوروں نے ’انمول‘ زیوات چرانے کے لیے فرنیچر اتارنے چڑھانے والی لفٹ استعمال کی۔

یہ زیورات میوزیم کی ’اپالو گیلری‘ میں نمائش کے لیے رکھے گئے تھے۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ٹرمپ کے خلاف امریکہ بھر میں ’نوکنگز‘ ریلیاں

پیر اکتوبر 20 , 2025
Share امریکہ بھر میں ہر عمر کے مظاہرین ہفتے کو بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے اور ’نو کنگز‘ ریلیوں میں شرکت کی، جن میں انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے آمرانہ رویے اور بے لگام بدعنوانی کے خلاف آواز بلند کی۔ مظاہروں کے منتظمین کا کہنا تھا کہ […]

You May Like