امریکن ایئر لائنز کا اسرائیل کے لیے پروازیں بحال کرنے کا اعلان

Share

غزہ میں فائر بندی کے بعد امریکن ایئر لائنز نے اتوار کو مارچ سے اسرائیل کے لیے اپنی پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ فیصلہ اس وقت کیا گیا ہے جب امریکی فضائی کمپنی نے سات اکتوبر 2023 کو اسرائیل کی دو سالہ جنگ کے دوران نیویارک کے جے ایف کے ایئرپورٹ سے تل ابیب کے لیے پروازیں بند کر دی تھیں۔

امریکن ایئر لائنز کے مطابق جے ایف کے سے تل ابیب کے لیے پروازیں 28 مارچ سے دوبارہ شروع ہوں گی۔

امریکہ کی دیگر فضائی کمپنیوں، ڈیلٹا اور یونائیٹڈ نے پہلے ہی اسرائیل کے لیے پروازیں بحال کر دی ہیں۔

سات  اکتوبر کے بعد متعدد غیر ملکی ایئر لائنز نے تل ابیب کے لیے پروازیں بند کر دی تھیں اور گذشتہ دو برسوں میں ایران اور یمن کی جانب سے وقفے وقفے سے میزائل حملوں کے باعث ان کی بیشتر پروازیں معطل رہیں۔

اس دوران زیادہ تر بین الاقوامی روٹس پر صرف اسرائیل کی قومی ایئر لائن ’ایل ال‘ اور مقامی کمپنیوں ’آرکیا‘ اور ’اسرایئر‘ کی پروازیں جاری رہیں۔ اس دوران زیادہ مسافروں اور پروازیں کم ہونے کی وجہ سے ہوائی کرایوں میں نمایاں اضافہ ہو گیا۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

امریکہ کی ثالثی میں ہونے والے فائر بندی معاہدے کے بعد متعدد غیر ملکی ایئر لائنز نے دوبارہ تل ابیب کے لیے پروازیں شروع کر دی ہیں۔

برٹش ایئرویز، ایس اے ایس، آئبیریا اور سوئس ایئر لائن رواں ہفتے اپنی سروس بحال کرنے والی کمپنیوں میں شامل ہیں۔

امریکن ایئر لائنز کے دوبارہ پروازیں شروع ہونے کے بعد یہ امریکہ سے اسرائیل کے لیے براہ راست پروازیں چلانے والی پانچویں فضائی کمپنی بن جائے گی۔ دیگر کمپنیوں میں ایل ال، آرکیا، ڈیلٹا اور یونائیٹڈ شامل ہیں۔

یونائیٹڈ ایئر لائن کے مطابق نیویارک سے روزانہ پروازوں کے علاوہ، وہ نومبر میں واشنگٹن اور شکاگو سے بھی تل ابیب کے لیے پروازیں شروع کرے گی۔

اسرائیل ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق تل ابیب کے قریب بین گوریون انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے مسافروں کی آمد و رفت 2025 کے ابتدائی نو ماہ میں 25 فیصد بڑھ کر ایک کروڑ 36 لاکھ تک پہنچ گئی۔ ایل ال کی مارکیٹ میں حصہ ایک سال کے دوران 44 فیصد سے کم ہو کر 32.5 فیصد رہ گیا۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے عوام سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگ لی

اتوار اکتوبر 26 , 2025
Shareکرک: خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے پروٹوکول کی وجہ سے سڑک بند ہونے پر عوام سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگ لی۔ کرک میں پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ میں نے اپنے سیکیورٹی چیف کو ہدایت کی تھی کہ کوئی […]

You May Like