دودھ میں ملاوٹ کتنی، اس کی جانچ کی لاہور میں مفت سہولت

Share

 لاہور کے شہریوں کو پنجاب فوڈ اتھارٹی نے گھریلو صارفین کو دودھ کی کوالٹی چیک کروانے کی مفت سہولت فراہم کر دی ہے۔ 

اب عام لوگ بازار سے خریدے ہوئے دودھ کا نمونہ فوری طور پر لیب میں ٹیسٹ کروا سکیں گے۔ 

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے لیب انچارج حافظ جمیل نے بتایا کہ ’یہ سہولت شہریوں کی دہلیز پر دستیاب ہے تاکہ وہ آسانی سے یہ جان سکیں کہ ان کے خاندان کو خالص دودھ مل رہا ہے یا نہیں۔ اگر کوئی نمونہ ناقص قرار پایا جاتا ہے تو فوری طور پر دکاندار کی نشاندہی کی جائے گی اور ان کے خلاف جرمانہ، چالان یا دیگر قانونی کارروائی کی جائے گی۔‘

یہ اقدام شہریوں کی صحت کی حفاظت اور مارکیٹ میں ناقص معیار کے دودھ کی فروخت روکنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ 

پنجاب فوڈ اتھارٹی حکام کے بقول لاہور کے چھ اہم مقامات پر مفت ملک ٹیسٹنگ کیمپس قائم کر دیے گئے ہیں، جہاں شہری گھر میں استعمال ہونے والے دودھ کا 200 ملی لیٹر نمونہ لا کر فوری ٹیسٹ کروا سکتے ہیں۔ 

ٹیسٹنگ میں دودھ کے خالص ہونے، پانی کی ملاوٹ، کیمیکلز کی موجودگی اور دیگر معیار کی جانچ کی جائے گی۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے لیب انچارج حافظ جمیل کا کہنا تھا کہ ’اقدام کا مقصد مارکیٹ میں دودھ کی معیار کو بہتر بنانا اور صارفین کو بااختیار بنانا ہے۔‘

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

شہریوں کی جانب سے اس سہولت کا بھرپور خیرمقدم کیا جا رہا ہے۔ 

فوڈ اتھارٹی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ قریبی  ٹیسٹنگ کیمپ کا استعمال کریں اور ناقص دودھ کی شکایت فوری رپورٹ کریں۔

حافظ جمیل کے بقول’یہ مہم لاہور تک محدود نہیں رہے گی بلکہ صوبے بھر میں توسیع دی جائے گی۔اس اقدام سے توقع  ہے کہ دودھ کی مارکیٹ میں معیار کی سطح بہتر ہو جائے گی اور شہری صحت مند غذائی اجزا تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔‘

فوڈ اتھارٹی کی جانب سے خالص دودھ کی فراہمی کے لیے روزانہ کی بنیاد پر گوالوں کے دودھ ٹیسٹ کیے جاتے ہیں۔ لیکن پھر بھی دودھ کا معیار مکمل طور پر قائم نہ ہو سکا۔ جس کے بعد  یہ پوائنٹ قائم کیے گئے ہیں۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

استنبول میں پاکستان افغانستان مذاکرات کے تین دن، پیش رفت میں رکاوٹ کہاں؟

منگل اکتوبر 28 , 2025
Share ترکی کے شہر استنبول میں جاری پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات کا پیر کو تیسرا دور بھی مشکلات کا شکار رہا کیونکہ تاحال اس میں کسی پیش رفت کا اعلان نہیں کیا گیا۔ اسلام آباد میں وفاقی وزارت دفاع کے حکام کا کہنا تھا کہ افغان طالبان کا […]

You May Like