2100 سے زیادہ انڈین سکھوں کو پاکستان کے ویزے جاری

Share

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی نے ہفتے کو انڈین اخبارات کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ سکھ یاتریوں کو پاکستان جانے کے لیے ویزے جاری کر دیے گئے ہیں۔

انڈین حکومت نے اس حوالے سے فوری طور پر کوئی جواب نہیں دیا۔

پاکستان اور انڈیا کے درمیان رواں سال مئی میں ہونے والی جنگ کے بعد دوطرفہ سفر بند ہو گیا تھا۔ اس کے بعد پہلی مرتبہ انڈین سکھوں کو ویزے جاری کیے گئے ہیں۔

انڈیا کے اخبارات نے خبر دی کہ حکومت سکھ مذہب کے بانی بابا گرو نانک کے یوم پیدائش کی 10 روزہ تقریبات میں شرکت کے لیے سکھوں کے منتخب ’گروپوں‘ کو پاکستان کے سفر کی اجازت دے گی۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

نئی دہلی میں پاکستان ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ اس نے ’انڈیا کے 2100 سے زیادہ سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کیے ہیں۔‘

پاکستانی شہر ننکانہ صاحب میں گرو نانک کی جائے پیدائش پر لاکھوں سکھ یاتریوں کی آمد متوقع ہے۔

ننکانہ صاحب انڈیا کی سرحد سے 85 کلومیٹر مغرب میں واقع ہے۔ تہوار کی تقریبات کا آغاز منگل کو ہونے کی توقع ہے۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

غزہ امن منصوبے پر ترکی میں اجلاس، پاکستان کو شرکت کی دعوت

ہفتہ نومبر 1 , 2025
Share ترک وزیر خارجہ حقان فداننے بتایا ہے کہ ترکی پیر (تین نومبر) کو مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس منعقد کرے گا تاکہ غزہ کے لیے امریکہ کے امن منصوبے پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔ اجلاس میں پاکستان بھی شرکت کرے گا۔ اسرائیل اور حماس نے مصر […]

You May Like