شمالی غزہ کے لیے امدادی سامان کی اہم گزرگاہ زیکیم کھول دی گئی

Share

اسرائیلی وزارتِ دفاع کے شہری امور کے ادارے کوآرڈینیٹر آف گورنمنٹ ایکٹیویٹیز ان دی ٹیریٹریز (COGAT) نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا ہے کہ ’آج (بدھ کو) زیکیم کراسنگ کو غزہ میں انسانی امداد کے ٹرکوں کے داخلے کے لیے کھول دیا گیا ہے۔‘

اسرائیل کی جانب سے کیے گئے اعلان کے مطابق شمالی غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کی فراہمی کے لیے کھولی جانے والی سرحدی گزرگاہ زیکیم کے ذریعے اقوامِ متحدہ اور دیگر بین الاقوامی تنظیموں کی امدادی گاڑیاں داخل ہو سکیں گی۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

کوگاٹ کے ترجمان نے اے ایف پی کو بتایا کہ یہ گزرگاہ اب ’مستقل طور پر‘ کھلی رہے گی، بالکل اسی طرح جیسے جنوبی غزہ کی کرم ابو سالم کراسنگ، جس کے ذریعے اکتوبر 2023 میں اسرائیلی جارحیت شروع ہونے کے بعد سے زیادہ تر امداد منتقل کی جا رہی ہے۔

یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب شمالی غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں اور محاصرے کے باعث خوراک، پانی اور طبی سامان کی شدید قلت پیدا ہو چکی ہے، اور اقوامِ متحدہ سمیت عالمی ادارے علاقے میں انسانی بحران پر تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

لال قلعہ دھماکہ: ’ڈاکٹروں کا گینگ‘، ہنڈائی کار اور ملزم کی ’جلد بازی‘

بدھ نومبر 12 , 2025
Share 10 نومبر، 2025 کو نئی دہلی کے لال قلعے کے قریب ہونے والے کار دھماکے بعد سکیورٹی ادارے اور ایجنسیاں سرگرمی سے واقعے کی تفتیش کر رہی ہیں اور متعدد ریاستوں میں آپریشن کے دوران متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ انڈین میڈیا کے مطابق بدھ کو سکیورٹی فورسز نے […]

You May Like