انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں پولیس سٹیشن میں دھماکہ، 9 اموات

Share

انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں جمعے کی شب ایک پولیس سٹیشن میں ضبط شدہ بارودی مواد اچانک پھٹنے سے کم از کم نو افراد جان سے گئے اور 27 زخمی ہو گئے، جن میں اکثریت پولیس اہلکاروں اور فرانزک ٹیم کے ارکان کی ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز نے مقامی نشریاتی ادارے این ڈی ٹی وی کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ زخمیوں میں سے کم از کم پانچ کی حالت تشویش ناک ہے، جس کے باعث اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

دھماکے کے بعد پولیس سٹیشن کی عمارت کے ایک حصے میں آگ بھڑک اٹھی جسے بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کو طلب کرنا پڑا۔

انڈین حکام نے کہا کہ دھماکے کی اصل وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں جبکہ جموں و کشمیر پولیس نے واقعے پر فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

ایک پولیس اہلکار نے روئٹرز کو بتایا کہ دھماکہ سری نگر کے نوگام پولیس سٹیشن میں ہوا جس کے بعد پورا کمپاؤنڈ آگ کی لپیٹ میں آ گیا۔

یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا جب چار روز قبل نئی دہلی میں ایک کار دھماکے میں کم از کم آٹھ افراد مارے گئے۔

انڈین حکومت نے اسے ’دہشت گردی کا واقعہ‘ قرار دیا ہے۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

دہلی دھماکے کے بعد انڈیا کے زیرانتظام کشمیر میں سکیورٹی فورسز نے کارروائیاں تیز کرتے ہوئے بدھ سے مختلف اضلاع میں جماعت اسلامی (جے آئی) کشمیر کے دفاتر اور رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے مارنا شروع کر دیے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ان چھاپوں کا براہ راست تعلق دہلی دھماکے سے جوڑ کر تو نہیں بتایا گیا، تاہم حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں خطے میں ’امن و امان کو یقینی بنانے‘ کے لیے کی جا رہی ہیں۔

چھاپوں کی کارروائیاں اوانتی پورہ، بانڈی پورہ، گاندربل، شوپیاں اور سوپور سمیت متعدد اضلاع میں جاری ہیں۔

انڈیا کی حکومت نے 2019 میں جماعت اسلامی کشمیر کو ’غیر قانونی تنظیم‘ قرار دے کر اس پر پابندی عائد کر دی تھی۔

دہلی اور سری نگر کے حالیہ واقعات کے بعد انڈین سکیورٹی حکام نے پورے خطے میں ہائی الرٹ جاری کر رکھا ہے اور مزید کریک ڈاؤن کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

اردن کے شاہ عبداللہ دو روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے

ہفتہ نومبر 15 , 2025
Share اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوم ہفتے کو دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ رہے ہیں۔ ان کے اس دوسرے کا مقصد دونوں ممالک کے سٹریٹجک تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے۔ پاکستانی دفتر خارجہ کے مطابق ایوانِ صدر میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جس […]

You May Like