دبئی ایئر شو میں انڈین فضائیہ کا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ: اے پی

Share

دبئی ایئر شو میں جمعے کو ایک انڈین لڑاکا طیارہ مظاہرے کے دوران گر کر تباہ ہو گیا ہے۔

انڈین فضائیہ میں استعمال ہونے والا لڑاکا طیارے ایچ اے ایل تیجس نے مقامی وقت کے مطابق دو بج کر دس منٹ پر مظاہرہ دکھانے کے لیے پرواز بھری لیکن چند ہی لمحوں بعد وہ تماشائیوں کے سامنے گر کر تباہ ہو گیا۔

فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ پائلٹ بچ گیا یا نہیں، اور نہ ہی کسی کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

حادثے کے بعد دبئی ورلڈ سینٹرل کے المکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے اوپر سیاہ دھواں اٹھتا دیکھا گیا جبکہ تماشائیوں کے سامنے سائرن بجنے لگے۔

دبئی کے دوسرے بڑے ایئر پورٹ پر جاری دو سالہ دبئی ایئر شو میں اس بار طویل فاصلے تک پرواز کرنے والی ایئرلائن ایمیرٹس اور اس کی کم لاگت والی ذیلی ایئرلائن فلائی دبئی کی جانب سے بڑے طیاروں کے آرڈرز بھی شامل ہیں۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پاکستان سے تعلقات خراب، افغانستان کو نئے تجارتی راستوں کی تلاش 

جمعہ نومبر 21 , 2025
Share افغانستان اپنے تجارتی شراکت داروں کو متنوع بنانے کے لیے کوششیں کر رہا ہے۔ گذشتہ ماہ پاکستان کے ساتھ خونریز سرحدی جھڑپ کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات برسوں میں کم ترین سطح پرآ گئے جس سے سرحد کے دونوں جانب کے لوگ متاثر ہوئے۔ 2021 میں طالبان […]

You May Like