ڈیرہ اسماعیل خان میں بم حملہ، تین پولیس اہلکاروں کی موت

Share

صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس کے مطابق بدھ کو ایک بم دھماکے میں تین اہلکار جان سے چلے گئے۔

پولیس کے مطابق پنیالہ نامی علاقے میں دیسی ساختہ بم سے پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا۔ جان سے جانے والوں میں ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) گل عالم بھی شامل ہے۔

حالیہ مہینوں میں پاکستان کے مختلف علاقوں خاص طور پر خیبر پختونخوا میں پولیس اور سکیورٹی فورسز پر عسکریت پسند تواتر سے حملے کر رہے ہیں۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ان علاقوں میں عسکریت پسندوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں بھی جاری ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس موبائل پر ’دہشت گرد حملے‘ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ’دہشت گردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔‘

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس کی ’دہشت گردی‘ کے خلاف جنگ میں عظیم قربانیوں کو مجھ سمیت پوری قوم خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ’واقعے کے ذمہ داران کا تعین کرکے انہیں قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔‘

وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس کی گاڑی پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے اے ایس آئی گل عالم، کانسٹیبل رفیق اور سخی جان کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔

ایک روز قبل خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کی تحصیل میران شاہ کے اسسٹنٹ کمشنر شاہ ولی کی گاڑی پر بھی بنوں میں عسکریت پسندوں نے حملہ کیا تھا، جس کے نتیجے میں اسٹنٹ کمشنر سمیت چار افراد جان سے چلے گئے تھے۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

امریکہ نے 19 غیر یورپی ممالک کی تمام امیگریشن درخواستوں کو روک دیا

بدھ دسمبر 3 , 2025
Share ٹرمپ انتظامیہ نے منگل کو کہا کہ اس نے قومی سلامتی اور عوامی تحفظ سے متعلق خدشات کے باعث 19 غیر یورپی ممالک سے آنے والے تارکینِ وطن کی جانب سے جمع کروائی گئی تمام امیگریشن درخواستوں کو روک دیا ہے، جس میں گرین کارڈ اور امریکی شہریت کی […]

You May Like