کراچی ایئرپورٹ سے غیر ملکی ایئرلائن کے سٹیشن منیجر کی لاش برآمد

Share

کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر غیر ملکی ایئرلائن تھائی ایئر ویز کے بند دفتر سے سٹیشن منیجر کی لاش برآمد ہونے کے واقعے پر پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (پی اے اے) نے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے.

ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں موت کی وجہ دل کا دورہ قرار دی جا رہی ہے۔

پاکستان ایوی ایشن کے ترجمان نے انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو میں بتایا کہ ‘لاش ہفتے کی رات تقریباً ساڑھے سات بجے ملی۔‘

ان کے مطابق: ’جب آج تھائی ایئر کے ریپریزنٹیٹو نے دفتر کھولا تو ملازم  کمرے میں صوفے پر پڑے ہوئے تھے، جس کے بعد متعلقہ اداروں کو اطلاع دی گئی۔‘

ترجمان کے مطابق جناح ٹرمینل کی چوتھی منزل پر واقع تھائی ایئر کے بند دفتر سے برآمد ہونے والی لاش کی شناخت مرزا عرفان بیگ کے نام سے ہوئی ہے۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پی اے اے کے ترجمان کے مطابق: ’واقعے کی ابتدائی انکوائری شروع کر دی گئی ہے جبکہ ایئرپورٹ سکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کو ہدایت کی گئی ہے کہ قریبی سی سی ٹی وی فوٹیج محفوظ کی جائے۔‘

ترجمان نے بتایا کہ پولیس اور میڈیکل ٹیموں کو بھی فوری طور پر اطلاع دے دی گئی ہے اور تفتیش مکمل ہونے کے بعد تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے گی۔

ایئرپورٹ پر تعینات وفاقی محکمہ صحت کے ڈاکٹر نے ابتدائی معائنے کے بعد ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کر دیا ہے۔ ڈاکٹر کی رپورٹ کے مطابق موت دل کا دورہ پڑنے سے ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے تاہم حتمی وجہ موت مزید تحقیقات کے بعد سامنے آئے گی۔

ترجمان پی اے اے کا کہنا ہے کہ تفتیش مکمل ہونے کے بعد واقعے سے متعلق تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے گی جبکہ تمام ممکنہ پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے تحقیقات کو آگے بڑھایا جا رہا ہے۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پاکستان میں ریگولیٹری اصلاحات کا آغاز، سالانہ تقریباً ’300 ارب روپے کا فائدہ متوقع‘

ہفتہ دسمبر 13 , 2025
Share حکومت پاکستان نے ہفتے کو غیر ملکی سرمایہ کاری کو متوجہ کرنے اور کاروباری رکاوٹیں کم کرنے کے لیے اصلاحاتی پیکج متعارف کرایا ہے، جس کے بارے میں ایک برطانوی وزیر کا کہنا ہے کہ نئی ریگولیٹری اصلاحات سے پاکستان کو سالانہ تقریباً ایک ارب پاؤنڈ (300 ارب پاکستانی […]

You May Like