پاکستان فوج کی توجہ اندرونی اور بیرونی چیلنجز پر مرکوز: فیلڈ مارشل

Share

پاکستان کے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ہفتے کو کہا ہے کہ فوج کی توجہ اندرونی اور بیرونی دونوں چیلنجز سے نمٹنے پر پوری طرح مرکوز ہے، جن میں دشمنی پر مبنی ہائبرڈ مہمات، انتہاپسند نظریات اور تقسیم کرنے والے عناصر شامل ہیں، جن کا مقصد قومی استحکام کو کمزور کرنا ہے۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے بیان کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے گوجرانوالہ اور سیالکوٹ کی چھاؤنیوں کا دورہ کیا۔ اس موقعے پر انہیں فارمیشن کی آپریشنل تیاری اور جنگی صلاحیت مضبوط بنانے کے لیے اہم اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

فیلڈ مارشل نے فیلڈ تربیتی مشق اور جدید سمیولیٹر ٹریننگ سہولت کا مشاہدہ کیا اور فارمیشن کے بلند پیشہ ورانہ معیار اور مجموعی تیاری کو سراہا۔ 

اس موقعے پر ٹیکنالوجی کے ساتھ ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جدید جنگی تقاضے مستعدی، درستی، حالات سے آگاہی اور تیزی سے فیصلوں کے متقاضی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق افسران اور جوانوں سے گفتگو کے دوران چیف آف آرمی سٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر نے ان کے بلند حوصلے اور قومی سلامتی کے لیے بھرپور عزم کو سراہا اور سخت اور مشن پر مبنی تربیت کی اہمیت پر زور دیا۔

 


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

سازشی عناصر عمران خان کو واپس لانے کی کوشش کر رہے ہیں: خواجہ آصف

اتوار دسمبر 14 , 2025
Share وزیر دفاع خواجہ آصف نے ہفتے کو کہا ہے کہ ’سازشی عناصر‘ آج بھی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کو اقتدار میں لانے کی کوشش کر ہے ہیں اور یہ ’بیج‘ خفیہ ایجنسی انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے سابق سربراہ فیض حمید […]

You May Like