ڈھاکہ: خالدہ ضیا کی آخری رسومات، پاکستانی سپیکر اور انڈین وزیر خارجہ میں مصافحہ

Share

پاکستان کی قومی اسمبلی کے سپیکر ایاز صادق بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے بدھ کو ڈھاکہ میں موجود ہیں جہاں وہ ان کے نماز جنازہ میں شریک ہوئے۔

بنگلہ دیش کی پہلی خاتون وزیرِ اعظم خالد ضیا کا منگل کو 80 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا تھا۔

ان کے انتقال پر مختلف عالمی رہنماؤں نے تعزیتی پیغامات بھیجے، جن میں پاکستانی وزیر اعظم بھی شامل ہیں۔

خالدہ ضیا کی آخری رسومات بدھ کو سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئیں جس میں بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی اور کئی دہائیوں تک ملکی سیاست کی نمائندہ رہنے والی اس عظیم سیاسی رہنما کے لیے سوگ منایا گیا۔

اب ان کی آج آخری رسومات میں شرکت کے لیے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ڈھاکہ میں موجود ہیں۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ریڈیو پاکستان کے مطابق ایاز صادق نے ڈھاکہ پہنچنے کے بعد مرحومہ کی رہائش گاہ پر ان کے بیٹے طارق رحمان اور بیٹی سے ملاقات میں اظہار تعزیت کیا۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر ایاز صادق کی ایک تصویر شیئر کی جا رہی ہے جس میں وہ اور انڈین وزیر خارجہ جے شنکر مصافحہ کر رہے ہیں۔

تاہم اس حوالے سے پاکستان کے دفتر خارجہ نے کوئی بیان نہیں دیا۔

پاکستان اور انڈیا کے درمیان مئی میں ہونے والی کشیدگی کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب دونوں ممالک کے اعلیٰ رہنماؤں کے درمیان ملاقات ہوئی ہے۔

اس حوالے سے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے ایک بیان بھی جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تعزیتی کتاب میں تاثرات قلم بند کرنے کے لیے سپیکر قومی اسمبلی کے بنگلہ دیش کی پارلیمنٹ کے دورے کے دوران جہاں بیرونی ممالک سے آئے ہوئے وزرائے خارجہ اور دیگر اعلیٰ وفود کے نمائندے موجود تھے ’انڈین وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر خود چل کر سپیکر قومی اسمبلی کے پاس گئے اور مصافحے کے دوران اپنا تعارف کروایا‘، اور اسپیکر قومی اسمبلی سے کہا کہ وہ ان کی شخصیت سے واقف ہیں۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

غزہ میں صورت حال ’تباہ کن‘، اسرائیل راستے کھولے: 10 ممالک کا بیان

بدھ دسمبر 31 , 2025
Share دنیا کے 10 ممالک نے غزہ میں ’انسانی صورت حال کے نئے سرے سے بگڑنے‘ کے بارے میں منگل کو ’سنگین تشویش‘ کا اظہار کرتے ہوئے صورت حال کو ’تباہ کن‘ قرار دیا اور اسرائیل سے فوری عمل کا مطالبہ کیا ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق برطانیہ، کینیڈا، […]

You May Like