800 سے زائد پھانسیاں منسوخ کرنے پر ایران کا شکریہ: ٹرمپ

Share

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعے کو غیر معمولی قدم اٹھاتے ہوئے ایرانی حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے کہ اس نے ان پھانسیوں پر عمل درآمد نہیں کیا، جو ان کے بقول سینکڑوں سیاسی قیدیوں کو دی جانی تھیں۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس سے فلوریڈا کے پام بیچ میں اپنی مار اے لاگو سٹیٹ میں ویک اینڈ گزارنے کے لیے روانہ ہوتے وقت صحافیوں کو بتایا کہ ’ایران نے 800 سے زائد لوگوں کی پھانسی منسوخ کر دی ہے۔‘ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس اقدام کا ’بہت احترام کرتے ہیں۔‘

گذشتہ ہفتے ایران کی تاریخ کے چند سب سے بڑے حکومت مخالف مظاہروں نے ملک کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔ اگرچہ واشنگٹن ایران کے خلاف فوجی کارروائی سے پیچھے ہٹ گیا ہے، تاہم وائٹ ہاؤس نے جمعرات کو کہا تھا کہ ’صدر کے لیے تمام آپشنز بدستور موجود ہیں‘۔

روئٹرز کے مطابق ایک صحافی نے ٹرمپ سے سوال کیا کہ ’کیا عرب اور اسرائیلی حکام نے آپ کو ایران پر حملہ نہ کرنے کے لیے قائل کیا؟‘

جس پر انہوں نے جواب دیا کہ کسی نے انہیں ایران پر حملہ نہ کرنے کے لیے قائل نہیں کیا۔ بقول ٹرمپ: ’کسی نے مجھے قائل نہیں کیا، میں نے خود اپنے آپ کو قائل کیا۔‘

 

اس رویے سے ٹرمپ کے ان حالیہ اور بار بار دیے گئے ان بیانات سے پیچھے ہٹنے کا اشارہ ملتا ہے کہ اگر ایرانی حکومت نے ملک گیر مظاہروں کے دوران بڑے پیمانے پر قتل عام شروع کیا تو امریکہ ایران پر فوجی حملہ کر سکتا ہے، تاہم اب یہ مظاہرے تھم گئے ہیں۔

گذشتہ دو روز کے دوران امریکہ کے مشرق وسطیٰ کے کئی اتحادیوں نے ٹرمپ انتظامیہ پر زور دیا تھا کہ وہ حملے سے باز رہے، کیوں کہ انہیں خدشہ تھا کہ اس طرح کی کارروائی سے پہلے سے پرآشوب خطے کے ساتھ ساتھ عالمی معیشت بھی غیر مستحکم ہو جائے گی۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

غزہ کے ’بورڈ آف پیس‘ میں شامل نام جاری

ہفتہ جنوری 17 , 2026
Share وائٹ ہاؤس نے ’بورڈ آف پیس‘ میں شامل رہنماؤں میں سے بعض کے نام جاری کر دیے ہیں، جو غزہ میں آئندہ اقدامات کی نگرانی میں کردار ادا کریں گے جبکہ اسرائیلی جارحیت کے بعد غزہ کا انتظام سنبھالنے کے لیے قائم کی گئی فلسطینی کمیٹی نے جمعے کے روز قاہرہ میں […]

You May Like