کراچی کے پلازہ میں آگ لگنے سے متعدد افراد زخمی، امدادی کارروائی جاری: ریسکیو حکام

Share

کراچی میں ریسکیو حکام کے مطابق ہفتے کی شب ایم اے جناح روڈ پر ایک پلازے میں آتشزدگی سے متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

سرکاری میڈیا کے مطابق آگ لگنے کا واقعہ ایم اے جناح روڈ پر گل پلازہ کی دکانوں میں پیش آیا جس میں کم از کم سات افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق فائر بریگیڈ کی گاڑیاں آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہیں تاہم تاحال اس پر قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ زخمی ہونے والے افراد میں سے کچھ افراد کی بھگدڑ اور کچھ کی دھوئیں سے حالت خراب ہوئی۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ریسکیو حکام کے مطابق متعدد افراد اب بھی پلازہ کے اندر موجود ہیں۔

دوسری جانب نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اس واقعے میں اب تک ’دو افراد کے جان سے جانے اور 16 کے زخمی‘ ہونے کی اطلاعات ہیں۔ تاہم کسی سرکاری ادارے نے تاحال اموات کی تصدیق نہیں کی ہے۔

یہ کراچی میں دو دنوں میں پیش آنے والا دوسرا واقعہ ہے۔

اس سے قبل 16 جنوری کو کیماڑی ویسٹ ہارف میں کپڑے کے کنٹینر میں آگ لگی جس نے متعدد کنٹینرز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

سری لنکا: اپنی نوعیت کے سب سے بڑے پرپل سٹار نیلم کی نمائش

ہفتہ جنوری 17 , 2026
Share سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں ہفتے کو اپنی نوعیت کے سب سے بڑے قرار دیے جا رہے پرپل سٹار نیلم کی نمائش کی گئی ہے۔ 3,563 قیراط وزنی پتھر کے مالکان اسے فروخت کرنے کے لیے تیار ہیں، جس کی قیمت کم از کم 300 ملین ڈالرز لگائی […]

You May Like