سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ، قیمتیں تاریخ کی نئی بلندیوں پر پہنچ گئیں

Share

عالمی ومقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتیں تاریخ کی نئی بلندیوں پر پہنچ گئیں۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت یکدم 91ڈالر کے بڑے اضافے سے 4ہزار 923ڈالر کی نئی بلند سطح پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 9ہزار 100روپے کے بڑے اضافے سے 5لاکھ 14ہزار 662روپے کی نئی بلند سطح پر آگئی۔

اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 7ہزار 802روپے بڑھ کر 4لاکھ 41ہزار 239روپے کی سطح پر آگئی۔

فی تولہ چاندی کی قیمت 372 روپے کے اضافے سے 10ہزار 275 روپے کی نئی بلند سطح پر آگئی، فی دس گرام چاندی کی قیمت 319روپے کے اضافے سے 8ہزار 809روپے کی سطح پر آگئی۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پاکستان میں بارش اور برف باری سے معمولات زندگی متاثر، افغانستان میں 11 اموات

جمعہ جنوری 23 , 2026
Share پاکستان کے مختلف علاقوں میں جمعرات سے جاری بارش اور برف باری کے باعث سردی کی شدت میں اضافے سے معمولات زندگی متاثر ہوئے ہیں جبکہ افغانستان میں شدید بارش اور برف باری کے نتیجے میں 11 افراد جان سے چلے گئے۔ تیراہ میں پھنسے متاثرین کو ریسکیو کرنے کے لیے آپریشن جاری  […]

You May Like