اسلام آباد: ترلائی کی مسجد میں دھماکہ سے اموات کی تعداد 31 ہو گئی، 169 زخمی

Share

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق دارالحکومت کے نواحی علاقے ترلائی میں جمعے کی نماز کے دوران ایک امام بارگاہ سے متصل مسجد خدیجۃ الکبریٰ میں ہونے والے بم دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد 31 ہو گئی ہے۔

ڈی سی اسلام آباد نے ایکس پر ایک بیان میں بتایا ہے کہ ’دھماکے کے نتیجے میں ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 31 ہوگئی ہے جبکہ 169 افراد زخمی ہوئے ہیں۔‘

ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق پمز، پولی کلینک اور سی ڈی اے ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور اسسٹنٹ کمشنرز کو زخمیوں کے علاج و معالجے کی نگرانی کے لیے مختلف ہسپتالوں میں تعینات کیا گیا ہے، جبکہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر دھماکے کی جگہ کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے۔

پمز ہسپتال میں موجود انڈپینڈنٹ اردو کے نامہ نگار فہد منظر نے بتایا ہے کہ ایمبولینسز کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جس میں زخمیوں کو لایا جا رہا ہے جبکہ زخمی یا جان سے جانے والوں کے رشتہ داروں کی بھی ایک بڑی تعداد ہسپتال میں موجود ہے۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

صدر آصف زرداری اور وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ترلائی میں مسجد میں ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ ایوانِ وزیرِ اعظم کے ایک بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات ہوئی جس میں  واقعے کی مکمل تحقیقات کرکے ذمہ داران کے فوری تعین کی ہدایت کی گئی۔ 

وزیرِ اعظم نے کہا کہ ’دھماکے کے ذمہ داران کو تعین کر کے انہیں قرار واقعی سزا دلوائی جائے‘ اور ’ملک میں شر پسندی اور بدامنی پھیلانے کی ہر گز کسی کو اجازت نہیں دیں گے۔‘

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے جان سے جانے والے افراد کے اہلِ خانہ سے تعزیت کی اور زخمیوں کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ ’بےگناہ شہریوں کو نشانہ بنانا انسانیت کے خلاف جرم ہے۔‘

اس خبر کی مزید تفصیلات موصول ہو رہی ہیں۔ 


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

خیبرپختونخوا میں دو آپریشنز، ’انڈین حمایت یافتہ‘ 24 عسکریت پسند مارے گئے: فوج

جمعہ فروری 6 , 2026
Share پاکستانی فوج نے جمعے کو بتایا ہے کہ چار اور پانچ فروری 2026 کو خیبر پختونخوا میں دو الگ الگ کارروائیوں میں ’انڈین پراکسی فتنہ الخوارج‘ سے تعلق رکھنے والے 24 عسکریت پسندوں کو مار دیا گیا۔ ’فتنہ الخوارج‘ کی اصطلاح پاکستانی حکومت اور فوج کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی […]

You May Like