سر بنی یاس فورم میں علاقائی امور پر بات ہو گی: پاکستان

Share

دفتر خارجہ نے جمعے کو کہا ہے کہ پاکستان کے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار 12 سے 14 دسمبر کو متحدہ عرب امارات میں ہونے والے سر بنی یاس فورم میں شرکت کر رہے ہیں، جہاں وہ عالمی رہنماؤں کے ساتھ علاقائی امور پر بات چیت کریں گے اور معاشی شراکت داری کے امکانات کا جائزہ لیں گے۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

تین روزہ سربراہ اجلاس میں دنیا بھر سے سینیئر سیاست دان، پالیسی ساز اور عالمی ماہرین شریک ہوں گے، جہاں گفتگو کا محور علاقائی اور بین الاقوامی سطح کے اہم امور ہوں گے، جن میں امن، سکیورٹی اور معاشی تعاون شامل ہے۔

اسحاق ڈار، جو پاکستان کے وزیر خارجہ بھی ہیں، نے گذشتہ برس بنی یاس فورم کے 15 ویں ایڈیشن میں شرکت کی تھی۔ جمعے کو اپنے بیان میں دفتر خارجہ نے کہا کہ اس سال کی سربراہ کانفرنس میں اسحاق ڈار متحدہ عرب امارات کے اپنے ہم منصب شیخ عبداللہ بن زاید ال نہیان کی دعوت پر شرکت کر رہے ہیں۔

دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق: ’اجلاس کے دوران نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ علاقائی استحکام، پائیدار ترقی اور معاشی شراکت داری کے فروغ سے متعلق امور پر عالمی رہنماؤں اور ماہرین کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گے۔

’وہ مکالمے کے فروغ، علاقائی چیلنجز سے نمٹنے اور معاشی تعاون کے بہتر مواقع پیدا کرنے سے متعلق پاکستان کا نقطہ نظر بھی پیش کریں گے۔‘

فورم میں اسرائیل کی غزہ میں جاری جنگ اور مشرق وسطی میں نازک جنگ بندی پر اہم تبادلہ خیال متوقع ہے۔

پاکستان مسلسل اسرائیل پر غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتا رہا ہے اور عالمی برادری سے مطالبہ کرتا آیا ہے کہ وہ مداخلت کرے اور اس نازک معاہدے کو ٹوٹنے سے بچائے۔

اسلام آباد حالیہ مہینوں میں ایسے عالمی اجلاسوں کے موقعے پر علاقائی اتحادیوں، خصوصاً خلیجی ممالک، کے ساتھ معاشی شراکت داری کے امکانات بھی تلاش کر رہا ہے۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پنجاب کا سمندر پار پاکستانیوں کے لیے قائم سینٹر کیسے کام کرتا ہے؟

اتوار دسمبر 14 , 2025
Share پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن (او پی سی) نے مال روڈ پر ایک سہولت سینٹر قائم کیا ہے جس میں بیرون ملک رہنے والے پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کے لیے متعلقہ محکموں کے کاؤنٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ اس محکمے کا دعویٰ ہے کہ یہاں جائیدادوں کے قبضے، شناختی کارڈ […]

You May Like