عالمی پابندیاں ختم ہوں تو انتہائی افزودہ یورینیم کو کم سطح پر لانے پر تیار: ایران

Share

ایرانی جوہری ادارے کے سربراہ محمد اسلامی نے پیر کو عندیہ دیا ہے کہ تہران اپنے انتہائی زیادہ افزودہ یورینیم کے ذخیرے کو کم سطح پر لانے کے لیے تیار ہو سکتا ہے، بشرطیکہ ملک پر عائد تمام بین الاقوامی پابندیاں ختم کر دی جائیں۔ یہ بات سرکاری خبر ایجنسی ایسنا (ISNA) نے رپورٹ کی۔

ایرانی جوہری سربراہ کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب وزیر خارجہ عباس عراقچی نے آج ہی کہا کہ کشیدہ ماحول میں مذاکرات کے دوبارہ شروع ہونے کے باوجود ایران کا امریکہ پر عدم اعتماد برقرار ہے۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

یہ بیان تہران کے متنازع جوہری پروگرام پر طویل عرصے سے جاری تناؤ کے دوران مذاکرات کی بحالی کے لیے ممکنہ پیش رفت کی طرف اشارہ کرتا ہے۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق عراقچی نے خبردار کیا کہ متنازع جوہری پروگرام پر ہونے والے مذاکرات میں واپسی کے لیے آمادگی کے باوجود ایران کو اب بھی امریکہ پر ’گہرا عدم اعتماد‘ ہے۔

انہوں نے کہا ’ہم سنجیدہ مذاکرات کے خواہش مند ہیں تاکہ کوئی نتیجہ حاصل کیا جا سکے، بشرطیکہ دوسرا فریق بھی اسی سنجیدگی کا مظاہرہ کرے اور تعمیری مذاکرات کے لیے تیار ہو۔‘

 

انہوں نے تہران میں سفیروں کے ایک سفارتی اجتماع سے خطاب میں مزید کہا ’بدقسمتی سے گذشتہ برسوں میں امریکہ کے رویے کی وجہ سے گہرا عدم اعتماد برقرار ہے۔‘

 


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بنگلہ دیش: انتخابات میں ’جنریشن زی کا کردار اہم‘

پیر فروری 9 , 2026
Share بنگلہ دیش میں آئندہ عام انتخابات کو دنیا کا پہلا ’جین زی سے متاثر‘ انتخاب قرار دیا جا رہا ہے جہاں نوجوان ووٹرز کا کردار فیصلہ کن سمجھا جا رہا ہے۔ یہ ووٹ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کی عوامی لیگ اقتدار […]

You May Like