سابق آرمی چیف قمر باجوہ گر کر زخمی، ہسپتال میں زیر علاج: آئی ایس پی آر

Share

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے جمعرات کو ایک بیان میں تصدیق کی ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اپنے گھر میں گر کر زخمی ہو گئے ہیں۔

اگرچہ بیان میں یہ نہیں بتایا گیا کہ وہ کب گرے اور ان کے زخموں کی نوعیت کیا ہے البتہ سوشل میڈیا پر بدھ سے یہ خبریں زیر گردش تھیں کہ سابق آرمی چیف گرنے سے شدید زخمی ہوئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا کہ ’وہ (سابق آرمی چیف) اس وقت سی ایم ایچ میں زیر علاج ہیں۔‘

بیان میں وضاحت نہیں کی گئی کہ وہ کس سی ایم ایچ میں زیر علاج ہیں تاہم خیال کیا جاتا ہے کہ سابق آرمی چیف کا علاج راولپنڈی میں پاکستان فوج کے ہسپتال میں ہو رہا ہے۔ 

اس سے قبل سوشل میڈیا پر قمر جاوید باجوہ کے ایک عزیز کا ویڈیو پیغام بھی زیر گردش ہے جس میں بتایا گیا جنرل (ریٹائرڈ) باجوہ کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

65 سالہ قمر جاوید باجوہ نے 29 نومبر 2016 سے 29 نومبر 2022 تک بطور آرمی چیف فرائض سرانجام دیے۔ 

انہیں 2019 میں ریٹائرڈ ہونا تھا تاہم اس وقت کی حکومت نے ان کی مدت ملازمت میں تین سال کی توسیع کر دی تھی جس کی وجہ سے وہ نومبر 2022 میں ریٹائرڈ ہوئے۔

اپنی ریٹائرمنٹ کے بعد ابتدا میں تو کچھ انٹرویوز کے وجہ سے خبروں میں رہے البتہ اب نہ وہ عوامی تقریبات میں نظرے آتے ہیں اور نہ ان کے حوالے سے کوئی بیان سامنے آتا ہے۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

عمران خان کی آنکھوں کا معائنہ، بیٹوں سے رابطہ 16 فروری سے قبل کرایا جائے گا: حکومت

جمعرات فروری 12 , 2026
Share حکومت پاکستان نے سپریم کورٹ کو 16 فروری سے قبل سابق وزیر اعظم عمران خان کی آنکھوں کا دوبارہ معائنہ اور ان کے بچوں سے ٹیلیفون پر بات کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ وفاقی حکومت کی طرف سے یہ یقین دہانی جمعرات کو اٹارنی جنرل آف پاکستان عثمان منصور […]

You May Like