کوریئر کمپنی کا نمائندہ بن کر ڈکیتی کرنے والا گینگ گرفتار: اسلام آباد پولیس

Share

اسلام آباد پولیس نے ہفتے کو بتایا ہے کہ خود کو کوریئر کمپنی کا نمائندہ ظاہر کر کے شہر میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ایک منظم گروہ کے ارکان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ایک کروڑ روپے سے زائد کی کرنسی اور قیمتی سامان برآمد کر لیا گیا ہے۔

حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر مختلف طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد اپنے ساتھ ہونے والی ڈکیتی کی وارداتیں بیان کر کے دیگر لوگوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کرتے نظر آئے ہیں، ان کارروائیوں میں منظم گروہ خود کو کوریئر کمپنی کے نمائندے ظاہر کرکے لوگوں کو لوٹا کرتے ہیں۔

اسلام آباد پولیس کے ترجمان تقی جواد نے بتایا کہ ’گرفتار افراد خود کو ٹی سی ایس کا نمائندہ ظاہر کر کے شہریوں کو فون کرتے تھے اور پارسل دینے کے بہانے گھر کے دروازے تک بلاتے اور اسلحے کے زور پر گھروں میں داخل ہو کر نقدی، سونا، موبائل فون اور دیگر قیمتی اشیا لوٹ لیتے تھے۔‘

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پولیس کے مطابق: ’یہ افراد ان وارداتوں کے لیے مبینہ طور پر جعلی موبائل سمز استعمال کرتے تھے۔‘

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان تھانہ لوہی بھیر پولیس کو مطلوب تھے۔

ڈپٹی انسپیکٹر جنرل (ڈی آئی جی) اسلام آباد جواد طارق کا کہنا ہے ملزمان کے قبضے سے ایک کروڑ 73 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی پاکستانی اور غیر ملکی کرنسی، قیمتی گھڑیاں، موبائل فون اور طلائی زیورات برآمد کیے گئے ہیں۔

ملزمان کے قبضے سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی تحویل میں لیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی کے مطابق پولیس نے ’منظم اور متحرک جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں جاری‘ رکھی ہوئی ہیں اور ایسے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

امریکی سپریم کورٹ نے صدر ٹرمپ کے ٹیرف کالعدم قرار دے دیے

اتوار فروری 22 , 2026
Share امریکہ کی سپریم کورٹ نے جمعے کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عائد کیے گئے عالمی درآمدی ٹیرف کالعدم قرار دے دیے جسے ان کے معاشی ایجنڈے کے لیے بڑا نقصان قرار دیا جا رہا ہے۔ جمعے کی سماعت میں چھ  کے مقابلے میں تین ججوں کے فیصلے […]

You May Like