ایران جنگ: پاکستانی ماہی گیر کی بحیرہ عرب میں ڈرون ملبہ گرنے سے موت

Share

ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کے دوران بلوچستان کے ساحلی قصبے جیونی کے علاقے گنز سے تعلق رکھنے والے پاکستانی ماہی گیر طیب بلوچ بحیرہ عرب میں ایران اور پاکستان کی سمندری حدود کے قریب ڈرون کے ملبے کے ٹکڑے لگنے سے جان سے گئے۔

28  فروری کو امریکہ اور اسرائیل کے ایران پر حملوں کے بعد خطے کی صورت حال تاحال کشیدہ ہے۔ ایران جنگ کے دوران ملکی حدود میں یہ پہلے پاکستانی شہری کی موت ہے جب کہ متحدہ عرب امارات میں بھی دو پاکستانی شہری ڈرون اور میزائلوں کے حملوں کے دوران جانوں سے گئے تھے۔

ایس ایچ او صدر تھانہ جیونی یاسر بلوچ نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ طیب ولد محمد حسن اپنے ساتھی کے ساتھ مچھلی پکڑنے کے لیے کلانی ندی کے قریب سمندری علاقے فیضک میں گئے تھے۔

اسی دوران ایک ڈرون (جس کے بارے میں معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ ایرانی ڈرون تھا یا امریکی یا اسرائیلی) کا ملبہ ان کی کشتی پر گر گیا، جس کے نتیجے میں طیب شدید زخمی ہو گیا جبکہ اس کا ساتھی محفوظ رہا۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

کشتی میں موجود ساتھی نے طیب کو زخمی حالت میں ساحل پر پہنچایا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے۔ بعد ازاں طیب کی میت یونین کونسل گنز منتقل کی گئی، جہاں ضروری کارروائی کے بعد ان کی تدفین کر دی گئی۔

مقامی صحافی جاوید شئے نے بتایا کہ واقعہ ایرانی حدود کے قریب سمندری علاقے فیضک میں پیش آیا، جہاں ایرانی فورسز نے ایک ڈرون کو مار گرایا تھا۔

جاوید شئے کے مطابق طیب بلوچ کا خاندان ماہی گیری سے وابستہ تھا۔ ان کے والدین حیات ہیں لیکن وہ خود شادی شدہ نہیں تھے۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

مجتبیٰ خامنہ ای: نئے سپریم لیڈر کو درپیش تین بڑے چیلنج

جمعرات مارچ 12 , 2026
Share فروری 2026 میں امریکہ اور اسرائیل کے مشترکہ فضائی حملوں میں آیت اللہ علی خامنہ ای کی موت کے بعد ایران کی قیادت میں پیدا ہونے والا خلا ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے پر کر دیا ہے۔ تاہم اقتدار کی یہ منتقلی ایسے وقت میں ہوئی ہے […]

You May Like