کراچی میں بارش اور تیز ہواؤں سے 16 اموات: ریسکیو حکام

Share

کراچی میں ریسکیو حکام کے مطابق بدھ کی شب ہونے والی شدید بارش اور تیز ہواؤں کے باعث متعدد حادثات میں 16 افراد جان سے گئے ہیں۔

ریسکیو 1122 کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دیوار گرنے کا واقعہ کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں پیش آیا۔

ترجمان ریسکیو کے مطابق دیوار گرنے کے اس واقعے میں 13 افراد جان سے گئے ہیں جن کی لاشیں قریبی ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں جب کہ ریسکیو ٹیم ملبے تلے موجود مزید افراد کو تلاش کر رہی ہے۔

کراچی میں بدھ کی رات نو بجے کے قریب تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی، جس نے شہر کے تقریباً تمام اضلاع کو متاثر کیا۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

کئی علاقوں میں بارش کی شدت معتدل رہی، جبکہ بعض مقامات پر صرف ہلکی بارش ہی ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ماؤری پور میں ہوا کی رفتار 97 کلومیٹر فی گھنٹہ تک تھی جب کہ جناح انٹرنیشل ایئرپورٹ پر 92 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جھکڑ ریکارڈ کیے گئے اور شاہراہ فیصل پر ہوائیں 90 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلتی رہیں۔

جبکہ ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 ڈاکٹر عابد شیخ کا کہنا ہے کہ ’اب تک ہسپتالوں سے آنے والی رپورٹ کے مطابق مرنے والوں کی تعداد 16 جبکہ متعدد زخمی بھی ہوئے ہیں۔‘


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پاکستانی میزائل امریکہ کے لیے خطرہ ہیں: انٹیلی جنس رپورٹ

جمعہ مارچ 20 , 2026
Share امریکہ کی ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلی جنس تلسی گیبرڈ کی جانب سے جاری کردہ ’سالانہ خطروں کی جائزہ رپورٹ 2026‘ میں پاکستان کے میزائل پروگرام اور علاقائی پالیسیوں کو امریکی سلامتی کے لیے ’خطرہ‘ قرار دیا گیا ہے۔ بدھ کو جاری کردہ اس رپورٹ کی سب سے اہم بات […]

You May Like