وزیرآباد: کیتھولک چرچ کے قریب حادثے میں 20 افراد زخمی، تین کی حالت تشویشناک

Share

وزیرآباد کے علاقے مریم آباد میں ایک تیز رفتار ٹرک بے قابو ہو کر سڑک پر کھڑے لوگوں سے ٹکرا گیا جس سے 20 افراد زخمی ہو گئے جبکہ تین کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

کل رات یہ حادثہ علی پور چٹھہ روڈ پر مریم آباد مین سٹاپ کے قریب پیش آیا، جہاں ایسٹر رسومات کے بعد قبرستان سے واپسی پر یہ افراد کیتھولک چرچ کے قریب سڑک کنارے موجود تھے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرانوالہ منتقل کر دیا گیا، جہاں تین افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پولیس کے مطابق حادثے کے بعد سفید رنگ کا ٹرک (ڈالہ) قبضے میں لے لیا گیا ہے تاہم ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، گاڑی کے ہیلپر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

حادثے کے بعد علاقے کی مسیحی کمیونٹی نے سکیورٹی کی عدم فراہمی، واقعے کی تحقیقات اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا بھتیجا امریکہ میں قتل

منگل اپریل 7 , 2026
Share امریکہ کی ریاست ٹیکسس میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے نے نہ صرف ایک خاندان بلکہ پاکستان بھر میں کئی لوگوں کو غمزدہ کر دیا ہے۔ ڈاکٹر عافیہ اور ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کے جواں سال بھتیجے عماد صدیقی فائرنگ کے واقعے میں جان سے چلے گئے۔ ترجمان عافیہ موومنٹ پاکستان، […]

You May Like