لبنان کا اسرائیلی حملوں کو فوری ختم کروانے کے لیے پاکستان سے تعاون طلب

Share

پاکستان نے جمعرات کو کہا ہے کہ لبنان کے وزیراعظم نواف سلام نے وزیراعظم شہباز شریف سے فون پر رابطہ کر کے لبنان اور اس کے عوام پر ہونے والے حملوں کو فوری طور پر ختم کرنے کے لیے اسلام آباد کا تعاون طلب کیا ہے۔

وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے لبنانی ہم منصب کو بتایا: ’پاکستان خطے میں امن کے لیے مخلصانہ کوششوں میں مصروف ہے اور اسی جذبے کے تحت ایران اور امریکہ کے درمیان امن مذاکرات منعقد کیے جا رہے ہیں۔‘

یہ درخواست بدھ کو اسرائیلی حملوں میں 250 سے زیادہ لبنانی شہریوں کی اموات کے ایک دن بعد سامنے آئی۔

لبنانی وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے بھی اس حوالے سے بیان جاری کیا گیا، جس میں نواف سلام نے اسلام آباد کی جنگ بندی کے تحفظ کی کوششوں کی تعریف کی اور ان سے کہا کہ ’تصدیق کریں کہ جنگ بندی میں لبنان شامل ہے تاکہ اسرائیلی حملوں کو روکا جا سکے۔‘

اسرائیل اور امریکہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی ثالثی میں ہونے والی جنگ بندی میں لبنان شامل نہیں ہے اور اسرائیل نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایران کی حمایت یافتہ حزب اللہ پر حملے جاری رکھے گا۔ حالانکہ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے اعلان میں واضح طور پر لبنان کا ذکر بھی کیا تھا۔

اس سے قبل پاکستان نے جمعرات کو لبنان پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے امن کی عالمی کوششوں کے لیے نقصان دہ قرار دیا ہے۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ’اسرائیلی اقدامات خطے میں امن اور استحکام کے قیام کے لیے عالمی کوششوں کو نقصان پہنچاتے ہیں اور بین الاقوامی قانون اور بنیادی انسانی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔‘

بیان میں کہا گیا کہ ’پاکستان عالمی برادری سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ لبنان کے خلاف اسرائیلی جارحیت کے خاتمے کے لیے فوری اور ٹھوس اقدامات کرے۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

’پاکستان اس مشکل وقت میں لبنان کی حکومت اور عوام کے ساتھ اپنی غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ اور لبنان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور امن و استحکام کی حمایت کرتا ہے۔‘

ادھر ایران کے پارلیمانی اسپیکر نے خبردار کیا کہ تہران لبنان کو ’جنگ بندی کا حصہ سمجھتا ہے۔‘

بدھ کو لبنان پر اسرائیل کی جانب سے 10 منٹ میں 100 سے زائد حملوں میں سول ڈیفینس سروس کے مطابق ایک ہزار سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

اے ایف پی کے مطابق لبنان کے دارالحکومت بیروت میں بغیر کسی وارننگ کے ہونے والے اسرائیلی حملوں نے خوف و ہراس پھیلا دیا۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک نے اموات کے پیمانے کو ’خوفناک‘ قرار دیا ہے۔ 

دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان سے گذشتہ رات ٹیلیفونک گفتگو بھی ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں نے لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزی پر تشویش کا اظہار کیا۔

بیان کے مطابق پاکستانی اور سعودی وزیر خارجہ نے دیرپا امن اور استحکام کو یقینی بنانے کے لیے جنگ بندی کے مکمل احترام اور نفاذ پر زور دیا ہے۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

وزیراعظم، فیلڈ مارشل ملاقات: امن اور جنگ بندی برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور

جمعرات اپریل 9 , 2026
Share پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستانی فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جمعرات کو خطے میں پائیدار امن کے حصول کے لیے پاکستان کی ثالثی کی کوششوں میں پیش رفت کا جائزہ لیا اور امن اور جنگ بندی کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور […]

You May Like