مذاکرات کے دوران امریکا اعتماد حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے، ایران

Share

ایرانی پارلیمانی اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ مذاکرات کے اس دور میں مخالف فریق ایرانی وفد کا اعتماد حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد باقر قالیباف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کہا کہ اب وقت آگیا کہ امریکا سمجھے کہ وہ ہمارا اعتماد حاصل کرسکتا ہے یا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو جنگوں کے باعث ایران کو مخالف فریق پر اعتماد نہیں۔ امریکا ہماری منطق اور اصولوں کو سمجھ چکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مذاکرات سے پہلے ایران نے نیک نیتی اور سنجیدگی کا اظہار کیا تھا۔ مذاکرات میں ایران نے مثبت اور مستقبل پر مبنی تجاویز پیش کیں۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ٹرمپ نےوزیراعظم اور فیلڈ مارشل کو غیرمعمولی شخصیات قرار دے دیا، مذاکرات کی تفصیل بھی بتا دی

اتوار اپریل 12 , 2026
Shareامریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلام آباد مذاکرات میں امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کی میزبانی پر وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریف کرتے ہوئے انہیں غیرمعمولی شخصیات قرار دیا اور ایران کے ساتھ ڈیڈلاک کا باعث بننے والے واحد مسئلے کا بھی تفصیل […]

You May Like