افغانستان پر برطانوی نمائندہ خصوصی کا بیان یک طرفہ: پاکستان

Share

پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے آج اسلام آباد میں کہا ہے کہ پاکستان افغانستان سرحدی پیشرفت کے حوالے سے برطانیہ کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان کی پوسٹ یک طرفہ اور صورت حال کی سمجھ سے عاری ہے۔

افغانستان کے لیے برطانوی نمائندہ خصوصی کی سوشل میڈیا پوسٹ کے حوالے سے میڈیا کے سوالات کے جواب میں طاہر اندرابی نے کہا ہے کہ ’ہم نے پاکستان-افغانستان سرحد پر پیش رفت کے حوالے سے برطانوی SRA کی سوشل میڈیا پوسٹ دیکھی ہے۔ (وہ) یک طرفہ ریمارکس سرحد کے ساتھ ساتھ حالات کی گہری سمجھ سے عاری ہیں۔‘

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے مزید کہا کہ ’مارچ 2026 میں اعلان کردہ پاکستان کی جانب سے عارضی توقف کے جذبہ خیر سگالی کے باوجود افغان جانب سے سرحد پار سے جارحیت اور دہشت گردی کی دراندازی کی کوششیں بلا روک ٹوک جاری ہیں۔ تب سے، افغان طالبان کی طرف سے بلاامتیاز اور بلا اشتعال سرحد پار حملوں، اور افغان طالبان کی حمایت یافتہ انڈین پراکسیوں کی دہشت گردانہ کارروائیوں کے نتیجے میں پاکستان کے اندر شہری اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں جن میں 52 شہری جان سے جا چکے ہیں اور 84 زخمی ہیں۔‘

ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق ’پاکستان نے تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے افغان طالبان کی پوسٹوں اور دہشت گردوں کی معاونت کے بنیادی ڈھانچے کو ٹھیک ٹھیک نشانہ بناتے ہوئے مؤثر جواب دیا ہے، جبکہ افغان جانب سے دراندازی کی متعدد کوششوں کو بھی ناکام بنایا ہے۔ پاکستان کے ردعمل کی وجہ سے شہری اموات کے افغان دعوے قابل اعتبار نہیں ہیں۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’دہشت گردی کی جڑ سے منسلک کیے بغیر ایسے غیر ضروری ریمارکس متوازن اور معروضی نقطہ نظر پیش نہیں کرتے۔ ہم علاقائی حرکیات، پاکستان کے اصولی موقف کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی عوام کی جانب سے دی گئی بے مثال قربانیوں کو بہتر طور پر سمجھنے پر زور دیتے ہیں۔‘

یاد رہے کہ رچرڈ لنڈسے، یوکے سپیشل انوائے ٹو افغانستان، نے افغانستان میں اقوام متحدہ کے مشن کا ایکس پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں ’کنڑ میں حملوں سمیت افغانستان اور پاکستان کی سرحد پر مزید تشدد پر تشویش ہے۔ شہریوں کے تحفظ اور مزید کشیدگی سے بچنے کے لیے تمام اقدامات کیے جائیں۔ میں اس ہفتے افغانستان میں ہونے والی ملاقاتوں سمیت بات چیت اور تحمل کی تاکید کرتا رہتا ہوں۔‘


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

خیبر پختونخوا میں ڈرون حملے، وزیر اعلیٰ کا احتجاج کا عندیہ

منگل مئی 5 , 2026
Share خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے جمعے کو کہا کہ وہ اپنے صوبے میں ڈرون حملوں کے خلاف احتجاج کر سکتے ہیں کیونکہ ان حملوں کے نتیجے میں ’ضمنی جانی نقصان‘(collateral damage) ہو رہا ہے۔ سہیل آفریدی نے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں ان حملوں کی مذمت […]

You May Like